سیاحتی مقامات اور قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کرنےکا اعلان

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا حکومت نے سیاحتی مقامات اور قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کردیا، انٹرنیٹ کی فراہمی یوایس ایف جبکہ تھری اور فورجی کے نیٹ موبائل کمپنیاں لگاتی ہیں، نادرا کے ساتھ اگلے20 سال کیلئے سٹیزن فسیلیٹیشن سنٹرز کا معاہدہ ہوجائے گا . صوبائی وزیرخیبرپختونخواہ عاطف خان نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت کے پاس آئی ٹی کے ٹرینڈ لوگ ہیں، ہم ایک لاکھ لوگوں کو ٹرینڈ کریں گے، بجٹ میں اس کیلئے 8 ارب روپے مختص کئے ہیں .


انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقامات اور قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کریں گے، انٹرنیٹ کی فراہمی یوایس ایف جبکہ تھری اور فورجی کے نیٹ موبائل کمپنیاں لگاتی ہیں، نادرا کے ساتھ اگلے 20 سال کیلئے سٹیزن فسیلیٹیشن سنٹرز کا معاہدہ ہوجائے گا .

عاطف خان نے کہا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا کی ٹیم سے آئی ٹی محکمے کا کوئی تعلق نہیں اسی طرح موبائل سمز کو بلاک کرنے کا اختیار صوبے کے پاس نہیں ہوتا، آئی ٹی بورڈ میں بوگس بھرتیوں کا نوٹس لیا ہے اور وہاں کچھ ملازمیں کیخلاف انکوائری بھی چل رہی ہے .

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے سیاحت کو فروغ دینے والی مری ایکسپریس وے کی ٹوٹ پھوٹ پر اظہار برہمی کیا، متعلقہ حکام نے وزیراعظم کو سڑکوں کی خستہ حالی اور مرمت سے متعلق بریفنگ دی، وزیراعظم نے لینڈسلائیڈنگ سے متعلق سوالات بھی کیے . شہبازشریف نے کہا کہ قوم کا پیسا ضائع نہ کیا جائے، اگر پہلے کی طرح سڑک بنادی گئی تو پھر قوم کا پیسا ڈوب جائے گا .
انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سالوں میں سڑکوں کی تباہی ہوئی، ہماری حکومت آتی ہے پھر ہمیں کام کرانے پڑتے ہیں، سنا ہے جھیکا گلی سے اوپر کی روڈ بہت خراب ہوگئی ہے، سڑکوں کے کنارے تجاوزات کی بھرمار ہوگئی ہے کسی کو پروا نہیں ہے یہ تھا نیا پاکستان؟ انہوں نے کہا کہ ایکسپریس وے پرتجاوزات ختم کرکے پکنک پوائنٹ بنائے جائیں، ایکسپریس وے پر ہر 15 کلومیٹر پر پکنک پوائنٹ بنائے جائیں، تاکہ تجاوزات کا خاتمہ ہوسکے . وزیراعظم شہبازشریف نے کمپنی کو ہدایت کی کہ ہر روز ایکسپریس وے کی حفاظتی دیوار گری ہوتی ہے، جس سے قوم کا پیسا ضائع ہوتا ہے، تعمیراتی منصوبوں کیلئے ماہرین کی خدمات سے استفادہ کریں .

. .
Ad
متعلقہ خبریں