لاہور (قدرت روزنامہ) کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) نے ٹی 10 کرکٹ کا نیا فارمیٹ ’6 ٹی‘ (Sixty) متعارف کروادیا . سی ڈبلیو آئی کا کہنا ہے کہ 10، 10 اوورز فی اننگز کے اس نئے فارمیٹ سے کھیل میں مزید تیزی آئے گی .
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے 6 ٹی کے دلچسپ قوانین جاری کردیے، 60 بالز فی اننگز کے میچ میں چَھٹی وکٹ گرنے پر اننگز تمام ہوجائے گی .
10 اوورز میں سے 2 پاور پلے اوور ہوں گے، پہلی 12 گیندوں پر دو چھکے لگا کر تیسرا پاور پلے اوور لیا جاسکتا .
اننگز کی پہلی 30 گیندیں ایک اینڈ سے پھر دوسری 30 گیندیں اگلے اینڈ سے ہوں گی . اگر مقررہ وقت تک 54 گیندیں نہ کروائی گئیں تو آخری 6 گیندوں کے لیے ایک فیلڈر کم ہوگا . فینز ’مسٹری فری ہٹ‘ کے لیے ووٹ کریں گے، اس گیند پر بیٹر کو آؤٹ نہیں کیا جاسکے گا .
ویسٹ انڈیز میں ’6 ٹی‘ کا پہلا ایڈیشن 24 سے 28 اگست تک ہوگا، ایونٹ میں 6 ٹیمیں شریک ہوں گی . کرکٹ ویسٹ انڈیز نے اعلان کیا ہے کہ ایونٹ میں دنیا بھر سے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے .
. .