وزیراعظم کی مری ایکسپریس وے پر ہر15کلومیٹر پر پکنک پوائنٹ بنانےکی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہبازشریف نے مری ایکسپریس وے کی ٹوٹ پھوٹ پر اظہار برہمی کیا، انہوں نے ہدایت کی کہ ہزارہ موٹروے بنانے والی چینی کمپنی سے رہنمائی لیں، ایکسپریس وے پرتجاوزات ختم کرکے پکنک پوائنٹ بنائے جائیں . تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کو مری میں این ایچ اے حکام نے مری ایکسپریس وے کی تعمیر سے متعلق بریفنگ دی .


متعلقہ حکام نے سڑکوں کی خستہ حالی اور مرمت سے متعلق بریفنگ دی، وزیراعظم نے لینڈسلائیڈنگ سے متعلق سوالات بھی کیے . شہبازشریف نے کہا کہ قوم کا پیسا ضائع نہ کیا جائے، اگر پہلے کی طرح سڑک بنادی گئی تو پھر قوم کا پیسا ڈوب جائے گا . انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سالوں میں سڑکوں کی تباہی ہوئی، ہماری حکومت آتی ہے پھر ہمیں کام کرانے پڑتے ہیں، سنا ہے جھیکا گلی سے اوپر کی روڈ بہت خراب ہوگئی ہے، سڑکوں کے کنارے تجاوزات کی بھرمار ہوگئی ہے کسی کو پروا نہیں ہے یہ تھا نیا پاکستان؟ انہوں نے کہا کہ ایکسپریس وے پرتجاوزات ختم کرکے پکنک پوائنٹ بنائے جائیں، ایکسپریس وے پر ہر 15 کلومیٹر پر پکنک پوائنٹ بنائے جائیں، تاکہ تجاوزات کا خاتمہ ہوسکے .

وزیراعظم شہبازشریف نے کمپنی کو ہدایت کی کہ ہر روز ایکسپریس وے کی حفاظتی دیوار گری ہوتی ہے، جس سے قوم کا پیسا ضائع ہوتا ہے، تعمیراتی منصوبوں کیلئے ماہرین کی خدمات سے استفادہ کریں، مری ایکسپریس وے کی بہتری کیلئے کنسلٹنٹ رکھا جائے، ہزارہ موٹروے بنانے والی چینی کمپنی سے رہنمائی لیں، ہزارہ موٹروے چینی کمپنی نے بنائی تھی . وزیراعظم شہبازشریف نے شاہد خاقان عباسی کو سروے کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی . انہوں نے کہا کہ بلند عمارتوں کی تعمیر سے متعلق بھی رپورٹ پیش کریں .

. .
Ad
متعلقہ خبریں