پنجاب کابینہ میں توسیع

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کابینہ کے مزید 19 وزرا کے27 جون کو حلف اٹھانے کا امکان ہے ۔کابینہ میں 5 مشیروں اور 5 معاونین خصوصی کو بھی شامل کیا جائے گا ۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پنجاب کابینہ کے مزید 19 وزرا کے 27 جون کو حلف اٹھانے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔ خیل طاہر سندھ ، ندیم کامران، عمران نذیر اور رانا مشہود حلف اٹھائیں گے۔
اس کے علاوہ عثمان محمود، ملک احمد خان، اور جگنو محسن سمیت دیگر بھی حلف اٹھائیں گے، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نئے وزرا سے حلف لیں گے ۔پنجاب کابینہ میں 5 مشیر اور 5 ہی معاونین خصوصی بھی شامل ہوں گے ۔واضح رہے کہ پنجاب کابینہ میں توسیع کا معاملہ کئی بار التوا کا شکار رہا ، پنجاب کی صوبائی کابینہ میں توسیع کا دوسرا مرحلہ التوا کا شکاررہا ، گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی کے تحفظات اور دیگر مسائل کی وجہ سے وزارتوں کے معاملات طے نہیں پاسکے تھے۔

جبکہ پنجاب میں حکومت سازی کے بعد کابینہ میں توسیع کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف کی اہم ملاقات ہوئی تھی ۔ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی وزارت خزانہ نہ ملنے پر اپنے وزراء کو اہم محکموں کے قلمدان فوری دینے کی خواہش رکھتی ہے تاہم حکومت کا قلمدان سے متعلق معاملہ طے نہ ہوا جس پر کابینہ کا دوسرا مرحلہ بجٹ سیشن کے بعد ہونے کا امکان ظاہر کیاگیا ۔
کچھ روز قبل سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آئی ، اس حوالے سے جیو نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے تمام مطالبات منوا لیے ، جس کے تحت پیپلز پارٹی کو صوبے میں 5 وزارتیں ، 2 مشیر اور 2 معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے ملیں گے ، پی پی کو محکمہ انہار اور محکمہ زراعت کی وزارتیں دے دی گئیں ، اس کے بدلے میں پیپلز پارٹی پنجاب میں ضمنی الیکشن کے تمام حلقوں سے اپنے امیدوار دستبردار کرائے گی

Recent Posts

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی…

6 mins ago

عدالتی آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود اور فوج کے کردار میں اضافہ کیا گیا، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ…

9 mins ago

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 17 اشیا کے نرخ بڑھ گئے، ادارہ شماریات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کے معمولی اضافے کے بعدہفتہ وار مہنگائی کی شرح…

24 mins ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

40 mins ago

سب سے آسان کام چیف جسٹس کو گالیاں دینا ہے، قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تین چار کرائے کے…

48 mins ago

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

60 mins ago