11 ٹول پلازوں کو ختم کرنے کی منظوری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں عوام کی سہولت کے لئے گیارہ ٹول پلازوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کی منظوری کابینہ نے دے دی۔ اس طرح صوبے میں گیارہ ٹول پلازوں کو ختم کرنے کی

منظوری دے دی گئی ہے۔ دوسری جانب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے موٹر وے ایم ٹو پر غیر قانونی تعمیرات اور ٹول پلازوں کی تعمیرات کے حوالے سے آڈٹ اعتراضات نمٹا دئیے گئے۔ کمیٹی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام اعتراضات متعلقہ حکام سے ریگولرائز کرائے جائیں۔کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ سیکرٹری مواصلات سمیت ڈی جی ایف ڈبلیواو سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارت مواصلات کے مالی سال 2019/20کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر کمیٹی نے وزارت مواصلات کے 5آڈٹ اعتراضات کو نمٹاتے ہوئے ایف ڈبلیو او حکام کو ہدایت کی کہ موٹر ویز کی حالت زار پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اراکین نے موٹر ویز پر ریسٹ ایریا میں اشیائے خورد ونوش کی زائد قیمتوں میں وصولی کا بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ جس پر سیکرٹری مواصلات نے بتایا کہ اشیائے خور د ونوش کی قیمتیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کی جاتی ہیں جس پر اراکین نے ہدایت کی کہ متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر لائحہ عمل تیار کریں۔ کمیٹی نے موٹر وے ایم ٹو پر سالٹ رینج اور بھیرہ انٹر چینج پر غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے معاملات ریگولرائز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی…

14 mins ago

عدالتی آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود اور فوج کے کردار میں اضافہ کیا گیا، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ…

16 mins ago

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 17 اشیا کے نرخ بڑھ گئے، ادارہ شماریات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کے معمولی اضافے کے بعدہفتہ وار مہنگائی کی شرح…

32 mins ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

48 mins ago

سب سے آسان کام چیف جسٹس کو گالیاں دینا ہے، قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تین چار کرائے کے…

56 mins ago

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

1 hour ago