سابق وزیراعظم عمران خان کا اداروں میں حکومتی مداخلت پر اظہارتشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اداروں میں حکومتی مداخلت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اداروں کو کنٹرول میں لانے کی کوشش کررہی ہے، جمہوریت کو آگے بڑھانے کا واحد راستہ فوری شفاف انتخابات ہیں . اے آروائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے قانونی ماہر بابر اعوان نے ملاقات کی، ملاقات میں آئینی، قانونی اور سیاسی امور پر بات چیت کی گئی .


ملاقات میں اداروں کو تابع لانے کیلئے کی گئی قانون سازی پر بھی بات کی گئی . عمران خان نے اداروں میں حکومتی مداخلت پر اظہار تشویش کیا . چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ حکومت اداروں کو کنٹرول میں لانے کی کوشش کررہی ہے، جمہوریت کو آگے بڑھانے کا واحد راستہ فوری شفاف انتخابات ہیں .
اس موقع پر بابر اعوان نے کہا کہ حکومتی اتحادقانون سازی کے نام پر جمہوری روایات کو روند رہا ہے .

دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی اتحاد نے پی ٹی آئی کے لوٹوں کو الیکشن لڑانے کیلئے اتحاد کیا ہے، ضرورت یہ ہے کہ نئے اتحاد کو مشترکہ انتخابی نشان لوٹا دیا جائے تا کہ عوام کو واضع ہو کہ وہ کن امیدواروں کو ووٹ دے رہے ہیں . اسی طرح فواد چودھری نے اے آروائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے ساتھ طے ہوا تھا ہم اسمبلی میں جائیں گے اور اسمبلیاں توڑی جائیں گی، یہ بھی طے ہوا تھا کہ اسمبلیاں توڑنے کے بعد الیکشن کی کال دی جائے گی، ن لیگ راتوں رات اپنے مئوقف سے پیچھے ہٹ گئی، معاملات طے ہوگئے تھے ن لیگ سمجھی ہم کمزور ہوگئے تو پیچھے ہٹ گئی .
انہوں نے کہا کہ اگر ادارے نہ چاہتے تو ہماری حکومت نہ گرتی، پاکستان کی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ پلیئر ہے وہ کیسے نیوٹرل ہوسکتی ہے؟ سوشل میڈیا کے ذریعے انقلاب آچکا ہے اب سب کچھ عوام کو پتا چل جاتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں