سابق وزیراعظم عمران خان کا اداروں میں حکومتی مداخلت پر اظہارتشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اداروں میں حکومتی مداخلت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اداروں کو کنٹرول میں لانے کی کوشش کررہی ہے، جمہوریت کو آگے بڑھانے کا واحد راستہ فوری شفاف انتخابات ہیں۔اے آروائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے قانونی ماہر بابر اعوان نے ملاقات کی، ملاقات میں آئینی، قانونی اور سیاسی امور پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں اداروں کو تابع لانے کیلئے کی گئی قانون سازی پر بھی بات کی گئی۔ عمران خان نے اداروں میں حکومتی مداخلت پر اظہار تشویش کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ حکومت اداروں کو کنٹرول میں لانے کی کوشش کررہی ہے، جمہوریت کو آگے بڑھانے کا واحد راستہ فوری شفاف انتخابات ہیں۔
اس موقع پر بابر اعوان نے کہا کہ حکومتی اتحادقانون سازی کے نام پر جمہوری روایات کو روند رہا ہے۔

دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی اتحاد نے پی ٹی آئی کے لوٹوں کو الیکشن لڑانے کیلئے اتحاد کیا ہے، ضرورت یہ ہے کہ نئے اتحاد کو مشترکہ انتخابی نشان لوٹا دیا جائے تا کہ عوام کو واضع ہو کہ وہ کن امیدواروں کو ووٹ دے رہے ہیں۔ اسی طرح فواد چودھری نے اے آروائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے ساتھ طے ہوا تھا ہم اسمبلی میں جائیں گے اور اسمبلیاں توڑی جائیں گی، یہ بھی طے ہوا تھا کہ اسمبلیاں توڑنے کے بعد الیکشن کی کال دی جائے گی، ن لیگ راتوں رات اپنے مئوقف سے پیچھے ہٹ گئی، معاملات طے ہوگئے تھے ن لیگ سمجھی ہم کمزور ہوگئے تو پیچھے ہٹ گئی۔
انہوں نے کہا کہ اگر ادارے نہ چاہتے تو ہماری حکومت نہ گرتی، پاکستان کی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ پلیئر ہے وہ کیسے نیوٹرل ہوسکتی ہے؟ سوشل میڈیا کے ذریعے انقلاب آچکا ہے اب سب کچھ عوام کو پتا چل جاتا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی…

1 hour ago

عدالتی آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود اور فوج کے کردار میں اضافہ کیا گیا، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ…

1 hour ago

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 17 اشیا کے نرخ بڑھ گئے، ادارہ شماریات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کے معمولی اضافے کے بعدہفتہ وار مہنگائی کی شرح…

2 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

2 hours ago

سب سے آسان کام چیف جسٹس کو گالیاں دینا ہے، قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تین چار کرائے کے…

2 hours ago

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

2 hours ago