لاہور اورنج لائن ٹرین کے کرایہ میں کمی کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی اورنج ٹرین پر مسافروں سے کرایہ فی کلومیٹر کے حساب سے وصول کرنے کی تجویز دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے فی کلومیٹر کے حساب سے کرایہ وصول کرنے کی سفارشات حکومت کو پیش کردیں ۔اسٹیشن ٹو اسٹیٹس کی بجائے فی کلو میٹر کے حساب سے کرایے کی وصولی سے مسافروں کی تعداد بڑھے گی ۔
اورنج ٹرین کا 4 کلو میٹر تک کا کرایہ 20 روپے مقرر کرنے کی بھی سفارشات کی گئیں ہیں۔

اس کے علاوہ اورینج ٹرین کے 4 سے 8 کلو میٹر سفر کا کرایہ 25 روپے کرنے کی سفارشات کی گئیں۔ اورنج لائن ٹرین کا 8 سے 12 کلو میٹر سفر کا کرایہ 30 روپے مقرر کرنے ،اورینج ٹرین کا 12 سے 16 کلو میٹر کے سفر کا کرایہ 35 روپے مقرر کرنے کی سفارشات شامل ہیں۔اورنج لائن ٹرین پر 16 کلو میٹر سے اضافی سفر پر کرایہ 40 روپے تک مقرر کرنے کی تجویز ہے ۔نئی سفارشات سے روزانہ کی بنیاد پر مسافروں کی تعداد میں ڈیڑھ لاکھ تک اضافہ ہوگا ۔مسافروں کی تعداد بڑھنے اور نئی کرایوں کی سفارشات سے روزانہ چالیس لاکھ روپے کی آمدن حاصل ہوگی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی…

8 mins ago

عدالتی آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود اور فوج کے کردار میں اضافہ کیا گیا، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ…

10 mins ago

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 17 اشیا کے نرخ بڑھ گئے، ادارہ شماریات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کے معمولی اضافے کے بعدہفتہ وار مہنگائی کی شرح…

25 mins ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

41 mins ago

سب سے آسان کام چیف جسٹس کو گالیاں دینا ہے، قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تین چار کرائے کے…

49 mins ago

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

1 hour ago