کراچی میں ساحل پرپھنسے جہاز کو نکالنے والی کرین شپ خود ریت میں پھنس گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی میں ساحل پرپھنسے جہاز کو نکالنے والی کرین شپ خود ریت میں پھنس گئی . تفصیلات کے مطابق سی ویو کے ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کا آپریشن ایک کے بعد ایک مشکل سے دوچار ہے .

سمندر کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کرین شپ کو جہاز کے قریب پہنچایا گیا . کرین شپ سمندری لہروں کا مقابلہ نہ کر سکی اور خود ریت میں پھنس گئی . کرین کو بیلنس کرنے کے لیے باندھے گئے جوڑا اور رسیاں بھی ہوا کے دباؤسے ٹوٹ گئیں . رات گئے کرین کو نکالنے کی کوشش کی گئی جو کامیاب نہ ہو سکی . لہروں کے دباؤ کی وجہ سے ٹگ بوٹس بھی جہاز کے قریب نہ پہنچ سکیں . حکام کا کہنا ہے کہ سمندر میں ہوا کا دباؤ 35 ناٹ رہا اور جہاز کے قریب 4 فٹ اونچی لہریں تھیں . انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج کرین کو اونچی لہریں بننے کی صورت میں نکالنے کی کوشش کی جائے گی . اگر آج کوئی پیش رفت نہ ہو سکی تو مزید ایک ہفتہ انتظار کرنا ہو گا . حکام کے مطابق سمندر میں پھر طغیانی کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے . جس کے باعث آپریشن جاری رکھنا ناممکن ہو گیا . حکام کا کہنا ہے کہ آج جہاز کے کنڈوں پر رسی اور زنجیریں باندھ کر جہاز کو کھینچا جائے گا . جہاز کو گھسیٹ کرکے پی ٹی کے چینل پر لے جایا گیا . واضح رہے کہ کراچی کے ساحل پر پھنسے ہوئے بحری جہاز ہینگ ٹونگ77کو بدھ کے روز بھی پانی سے نہ نکالا جاسکا ،تاہم ماہرین کی ٹیم کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر جمعرات کے روز جہاز کو پانی سے نکالے جانے کی امید ہے . بدھ کے روز ایک بار پھر جہاز کو گہرے پانی میںدھکیلنے کیلئے آپریشن کا آغاز کیا گیا ،تاہم کرین سے لیس بوٹ میںفنی خرابی اور تیز ہواؤوں کے باعث ریسکیو آپریشن کو ایک بار پھر ملتوی کرنا پڑا،دوسری جانب جہاز کو ریسکیو کرنے والی ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت جہاز پانی میں فلوٹ کررہا ہے اور امید ہے کہ جمعرات کے روز موسم بہتر ہونے کی صورت میںجہاز کو ریسکیو کرکے گہرے پانی میںواپس دھکیلا جاسکے گا،کیپٹن عاصم کے مطابق جہاز کو نکالنے کیلئے جمعرات کے روز صبح 11بجے دوبارہ آپریشن کا آغاز کیا جائیگا،انہوںنے کہا کہ بدھ کے روز ناسازگار موسم کے باعث جہاز کو نکالنے کیلئے آپریشن کو ملتوی کرنا پڑا . . .

متعلقہ خبریں