عوام کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری، بجلی 11 روپے 34 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر


کراچی (قدرت روزنامہ) کے الیکٹرک نے ایک بار پھر بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی .

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا کو ایک اور درخواست دے دی ہے،

جس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی نے کہا ہے کہ بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے .

کے الیکٹرک کی جانب سے

دائر درخواست مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے سلسلے میں ہے، جس پر نیپرا تاریخی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق 4 جولائی کو سماعت کرے گی .

درخواست منظور ہونے پر کراچی کے عوام کو 22 ارب 65 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا،

تاہم درخواست کی سماعت کے بعد ہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا .

. .
Ad
متعلقہ خبریں