شان مسعود کی ایک اور میچ وننگ ففٹی، ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بیٹر بن گئے

لاہور (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے اوپنر شان مسعود انگلینڈ کی کاؤنٹی کرکٹ میں اپنی سپریم فارم کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے ایک اور ففٹی سکور کی ہے . 32 سالہ شان مسعود نے نے نارتھمپٹن شائر کے خلاف میچ میں 43 گیندوں پر 57 رنز بنائے، انہوں نے اپنی اننگز میں انہوں نے 132.55 کے سٹرائیک ریٹ سے 7 چوکے لگائے .

شان مسعود نے جاری ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں 11 میچز میں 423 رنز بنائے ہیں اور وہ اس کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بن چکے ہیں ، پہلے نمبر پر 443 رنز بنا کر جنوبی افریقی بلے باز رائلی روسو موجود ہیں .
اس کے ساتھ ہی شان مسعود کاؤنٹی چیمپئن شپ میں بھی سب سے زیادہ 991 رنز بنانے والے کھلاڑی بھی ہیں .

. .
Ad
متعلقہ خبریں