احتساب عدالت نے خواجہ آصف کی درخواست منظور کر لی

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔

احتساب عدالت لاہور میں اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی جس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف پیش ہوئے۔ خواجہ آصف کے وکلا نے ریفرنس دائر ہونے تک عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔

وکیل نے کہا کہ سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف ریفرنس تاحال دائر نہیں کیا گیا اور ماضی میں ایسی صورتحال میں حاضری سے استثنیٰ کی استدعا منظور کی گئی ہے۔

احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں دیگر احتساب عدالتوں کا پابند نہیں تاہم آپ ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں دکھائیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے خواجہ آصف کو ریفرنس دائر ہونے تک حاضری سے استثنیٰ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق خواجہ آصف ہر تاریخ پر عدالت میں پیش ہونے کے پابند ہیں۔

نیب پراسیکیورٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ جب تک عدالت کوئی آرڈر نہیں کرتی خواجہ آصف عدالت پیش ہونے کے پابند ہیں۔

عدالت نے خواجہ آصف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافی نے خواجہ آصف سے سوال کیا کہ نواز شریف کا ویزا ختم ہوگیا ہے تو کیا توسیع کی درخواست کرنی چاہیے ؟ جس پر خواجہ آصف نے جواب دیا کہ میں یہاں پیشی پر آیا ہوں سیاسی گفتگو کرنے نہیں آیا۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

2 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

3 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

3 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

3 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

4 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

4 hours ago