لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کے مقدمات؛ عمران خان کی 10 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمات میں عمران خان کی 10 مقدمات میں 6 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام اباد میں سيشن جج نے سابق وزیر اعظم کی 10 مقدمات میں 6 جولائی تک عبوري ضمانت منظور کی ہے ، چیئرمین تحریک انصاف کی پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کی جب کہ عدالت نے پولیس کو ریکارڈ سمیت آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے۔
قبل ازیں پی ٹی ائی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی عبوری ضمانت میں توسیع ہوگئی تھی ، سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کیس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع کی ہے۔

علاوہ ازیں حکومت نے تحریک انصاف کے 17 رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے وارنٹ حاصل کر لیے تھے ، تھانہ گلبرگ پولیس نے عدالت سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کے حصول کی درخواست کی ، لانگ مارچ کے روز توڑپھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

بتایا گیا کہ پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاری کی اجازت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا ، جس پر انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ، تھانہ گلبرگ پولیس کی درخواست پر عدالت نے حماد اظہر، یاسر گیلانی، ندیم بارا، عدیل نواز، شفقت محمود اور میاں محمود الرشید کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ، تھانہ شاہدرہ پولیس نے اعجاز چوہدری، اکرام عثمان، حسان نیاز ، زبیر کے وارنٹ بھی حاصل کر لیے۔ اسی طرح عدالت کی جانب سے جمشید اقبال چیمہ، مسرت جمشید چیمہ ، امتیاز شیخ، عندلیب عباس، مراد راس ، ڈاکٹر یاسمین راشد ، میاں اسلم اقبال کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے۔

Recent Posts

سکھر، لوڈر رکشہ تالاب میں گرنے سے 5 افراد ڈوب گئے

سکھر (قدرت روزنامہ) قریشی گوٹھ میں لوڈر رکشہ تالاب میں گر گیا، حادثے میں خاتون…

6 mins ago

پی ٹی آئی کا جلسہ کہاں ہو گا؟ بالآخر حتمی فیصلہ ہو گا

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایس او پیز کے…

8 mins ago

کوئٹہ: جج سے تلخ کلامی ،خاتون وکیل نے عدالت کو تالالگادیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سریاب روڈ پر سیشن کورٹ میں خاتون وکیل نے دیگر وکلا کے ساتھ…

30 mins ago

کورونا کی نئی قسم نے دنیا کے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لےلیا

لندن (قدرت روزنامہ) کورونا وائرس کی نئی قسم نے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں…

32 mins ago

حکومت اپنی مدت پوری کرتی نظر نہیں آ رہی، مولانا فضل الرحمان

ملتان (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا…

34 mins ago

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ویرات کوہلی کی غلطی نے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سینیئر بیٹر اور سابق کپتان ویرات کوہلی بنگلہ دیش کے…

38 mins ago