نوجوان کو نازیبا ویڈیو بھیج کر ہراساں کرنےکا معاملہ، وزیر اعلیٰ پنجاب کےمعاون خصوصی سردار تنویر الیاس کے خلاف مقدمہ درج کرنےکا حکم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے نوجوان کو نازیبا ویڈیو بھیج کر ہراساں کرنےکے معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کےمعاون خصوصی سردار تنویر الیاس کے خلاف مقدمہ درج کرنےکا حکم جاری کردیا،ایڈیشنل سیشن جج محمد عطا ربانی نے خواجہ فہیم کی درخواست پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبرکرائم سیل کو مقدمہ درج کرنےکا حکم دیا۔

درخواست گزار خواجہ فہیم کے مطابق سردار تنویر الیاس کے ساتھ نجی مال میں ملاقات ہوئی، وکیل عمران فیروز ملک نے عدالت کو بتایا کہ سردار تنویر نے اپنے نمبر سے نوجوان کو نازیبا ویڈیو بھیجی اور ہراساں کیا جس پر نوجوان نے ایف آئی اے کو درخواست دی مگر سائبر کرائم سیل نے مقدمہ درج نہ کیا۔وکیل کا کہنا تھا کہ جس نمبر سے ویڈیو بھیجی گئی وہ سردار تنویر کے زیراستعمال ہے۔

ایف آئی اے کے جواب کے مطابق درخواست گزار کے موبائل فون کی فارنزک رپورٹ آچکی اور ویڈیو بھیجی گئی ہے، عدالتی حکم کے مطابق اگر درخواست گزار دوران تفتیش غلط نکلا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی…

25 mins ago

عدالتی آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود اور فوج کے کردار میں اضافہ کیا گیا، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ…

28 mins ago

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 17 اشیا کے نرخ بڑھ گئے، ادارہ شماریات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کے معمولی اضافے کے بعدہفتہ وار مہنگائی کی شرح…

43 mins ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

59 mins ago

سب سے آسان کام چیف جسٹس کو گالیاں دینا ہے، قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تین چار کرائے کے…

1 hour ago

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

1 hour ago