وزیراعظم کا بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہبازشریف نے غربت کم کرنے کیلئے بڑی صنتوں پر دس فیصد سپر ٹیکس لگانے کااعلان کردیا . سیمنٹ ،شوگر،اسٹیل،آئل اینڈ گیس سیکٹر، ٹیکسٹائل ،بیکنگ ،فرٹیلائر،آٹوموبائل اور بیور یجزانڈسٹری پر دس فیصد ٹیکس لگے گا .

وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کے اجلاس کے بعد گفتگومیں کہا کہ کوشش ہے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں، قوم کو اہم فیصلوں پراعتماد میں لینا چاہتا ہوں، آئی ایم ایف سے مزید شرائط نہ آئیں تو امیدہے معاہدہ ہوجائے گا، بجٹ میں کیے گئے اعلانات کے مطابق آئی ایم ایف شرائط منظور ہوچکیں، موجودہ حکومت نے جرات مندانہ فیصلے کئے ہیں ،پاکستان ان فصیلوں سے مشکلات سے نکلے گا مشکل کے بعد آسانی آتی ہے، انکا کہنا تھا کہ معیشت دیوالیہ ہونےجارہی تھی جس سےملک اب نکل آئےگا، بجٹ سے متعلق اہم فیصلے کیے ، سابق حکومت میں بدترین کرپشن ہوئی، معیشت دیوالیہ ہونےجارہی تھی جس سےملک اب نکل آئےگا، مشکل وقت سے نکلنے کے لیے2راستے تھے،اہم فیصلوں کا بنیادی مقصد عوام کو مشکل سے نکالنا ہے، معشیت کی ہچکولے کھاتی کشتی کو پار لگائیں گے اتحادی کے ساتھ مل کر فیصلے کئے کہ سیاست نہیں ریاست بچائیں .

انہوں نے کہا کہ عوام کو کوئی سبز باغ نہیں دکھاوں گا ،صاحب ثروت افرادغریبوں کی مدد کریں ،وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھا کہ کوئی پھول کانٹوں کے بغیر نہیں ہوتا،سخت فیصلوں سے وقتی مشکلات ہوں گی مگر آگے آسانیاں ہوں گی . وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت سنبھالنے کے بعد ہمارے پاس 2 راستے تھے، ایک الیکشن اصلاحات کر کے انتخابات کی جانب جائیں اور دوسرا راستہ سخت فیصلے کریں اور ڈوبتی معیشت کو سنبھالیں ، ہم نے فیصلہ کیا یہ وقت سیاست بچانے کا نہیں ہے ، پہلا فیصلہ سیاسی ساکھ کو بچا کر عوام کے لیے مشکل پیدا کرتے لیکن ضمیر کی آواز کہتی ہے یہ عوام اور اپنے ساتھ زیادتی ہو گی اور تاریخ معاف نہیں کرے گی ، یہ وقت سیاست کو نہیں ریاست کو بچانے کا ہے .

. .

متعلقہ خبریں