لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کا کیس، عمران خان کو ضمانت مل گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمے میں سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ضمانت مل گئی۔
کیس کی سماعت سیشن جج کامران بشارت مفتی نے کی۔عدالت نے عمران خان کی 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 10 مقدمات میں درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔
عمران خان نے تھانہ آبپارہ، آئی نائن، کوہسار، کراچی کمپنی، گولڑہ، ترنول اور سیکریٹریٹ تھانے میں درج مقدمات میں ضمانت حاصل کی ہے۔عمران خان کی 7 تھانوں میں درج مقدمات میں 6 جولائی تک ضمانت منظور ہوئی ہے۔عدالت نے پولیس کو ریکارڈ سمیت آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمے میں ضمانت حاصل کرنے کے لیے سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ سے رجوع کیا تھا۔اس موقع پر اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری میں اضافی سیکیورٹی تعینات کی گئی۔

Recent Posts

نان فائلرز کو بیرون ملک سفر سے روکنے سے پہلے اپنی پوزیشن واضح کرنے کا موقع دیا جائے گا، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرخزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس…

1 min ago

وزیرخزانہ نے قومی اسمبلی ملازمین کو 3تنخواہیں بونس دینے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرخزانہ سنیٹر محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی ملازمین کو 3تنخواہیں بونس دینے…

3 mins ago

پاکستان کی صورتحال پر بین الاقوامی خاموشی ٹوٹنے کے قریب ہے،زلفی بخاری

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے امریکی ایوان نمائندگان سے متعلق…

7 mins ago

باراتیوں کو چکن بریانی میں لیگ پیس نہ ملنے پر شادی کی تقریب میدان جنگ بن گئی

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں باراتیوں کو چکن بریانی میں لیگ پیس نہ ملنے پر…

24 mins ago

ٹی 20 ورلڈ کپ، انگلینڈ اور بھارت کے میچ میں بارش کا امکان ، آئی سی سی کا انوکھا قانون

جمیکا (قدرت روزنامہ) انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل…

26 mins ago

کراچی میں ہیٹ سٹروک نے مزید 4 افراد کی جان لے لی

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی میں ہیٹ سٹروک سے مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کراچی…

29 mins ago