بجلی تین مرحلوں میں 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہو جائیگی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بجلی تین مرحلوں میں ساڑھے تین، ساڑھے تین اور 91پیسے فی یونٹ اضافہ کے ساتھ 7روپے 91پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہو جائیگی .
پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں یکم جولائی سے 3روپے پچاس پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا جائیگا جس سے بنیادی ٹیرف 20روپے 41پیسے ہو جائیگا .

اسکے ایک ماہ بعد یکم اگست سے بنیادی ٹیرف میں 3روپے پچاس پیسے مزید اضافہ کیا جائیگا جس سے ٹیرف 23روپے 91پیسے ہو جائیگا .
اسکے بعد یکم اکتوبر کو 91پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا جائیگا جس سے بجلی کا بنیادی ٹیرف مزید بڑھ کر 24روپے 82پیسے فی یونٹ ہو جائیگا . پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق یہ اضافہ بنیادی ٹیرف میں کیا جائیگا اور اس کا اطلاق 200یونٹ سے زیادہ استعمال کرنے والوں پر ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں