عادل رشید حج کیلئے بھارت کے خلاف سیریز سے دستبردار

لندن (قدرت روزنامہ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر عادل رشید حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے بھارت کے خلاف وائٹ بال سیریز اور ٹی انگلینڈ کے ٹونٹی بلاسٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق لیگ سپنر کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور کاؤنٹی کرکٹ کلب یارکشائر سے چھٹی مل گئی ہے، عادل رشید بھارت کے علاوہ ٹونٹی بلاسٹ کے آخری مرحلے میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق عادل رشید ہفتہ کو سعودی عرب کے لیے روانہ ہوگے اور توقع ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف محدود اوورز کی سیریز سے قبل جولائی کے وسط میں واپس آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ “میں کافی عرصہ سے جانے کا سوچ رہا تھا لیکن مجھے وقت کی کمی کی وجہ سے مسائل کا سامنا تھا۔” عادل رشید نے کہا کہ میں نے انگلش کرکٹ بورڈ اور یارکشائر سے اس بارے میں بات کی اور انہوں نے مجھے فورا اجازت دے دی، انہوں نے کہا کہ میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ جارہا ہوں اور دو ہفتے قیام کروں گا۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

4 hours ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

5 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

6 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

6 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

6 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

7 hours ago