شان مسعود بھارت کیخلاف کپتانی کریں گے

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود بھارت کے خلاف وارم اپ میچ میں ڈربی شائر کی کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے . تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف محدود اوورز کی سیریز سے قبل تیاری کیلئے بھارتی ٹیم ڈربی شائر کیخلاف پریکٹس میچ کھیلے گی .

دونوں ٹیموں کے درمیان وارم اپ میچ یکم جولائی کو کھیلا جائے گا، جس کے دوران شان مسعود ڈربی شائر کی کپتانی کریں گے .

خیال رہے کہ شان مسعود انگلینڈ کے ٹی 20 بلاسٹ میں ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے محض 11 اننگز میں 47 کی اوسط سے 423 ​​رنز بنائے ہیں، وہ ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں ڈربی شائر کی کپتانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہے ہیں . بھارتی ٹیم دورہ انگلینڈ کے دوران گزشتہ برس کرونا کی وجہ سے ملتوی ہونے والے ٹیسٹ میچ کے علاوہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی . ٹیسٹ میچ یکم جولائی سے 5 جولائی تک کھیلا جائے گا، ٹی ٹونٹی سیریز 7، 9 اور 11 جولائی کو کھیلی جائے گی جب کہ ون ڈے میچز 12، 14 اور 17 جولائی کو شیڈول ہیں .

. .

متعلقہ خبریں