خیبرپختونخواہ حکومت نے مزدور کی کم ازکم اجرت 26 ہزار مقررکردی

خیبرپختونخواہ (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخواہ حکومت نے مزدور کی ماہانہ اجرت اضافہ کردیا۔ خیبرپختونخواہ حکومت نے مزدور کی کم ازکم اجرت 26 ہزار مقرر کردی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے کہا کہ مہنگائی کے دور میں مزدور کی زندگی مشکل ہوگئی ہے۔ انہوں نے صوبائی اسمبلی میں اپنی تقریر میں کہا کہ مہنگائی کے دور میں مزدور کی زندگی مشکل ہوگئی ہے،صوبے میں پہلے مزدور کی اجرت 21 ہزار روپے ماہانہ تھی۔
اس بجٹ میں مزدور کی کم ازکم اجرت 26 ہزار مقرر کردی ہے۔ وزیراعلٰی خیبرپختونخوا نے کہا کہ انصاف فوڈ کارڈ یکم جولائی سے شروع کررہے ہیں، گندم سبسڈی کے لیے 32 ارب روپے مختص کئے ہیں، ایجوکیشن کارڈ بھی شروع ہورہا یے، ایک لاکھ طلبہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تربیت دینگے۔

وزیراعلی ٰمحمود خان نے صوبے میں بورڈ کی امتحانی فیس ختم کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بورڈ کے امتحانی فیس بھی ختم کررہے ہیں۔مزید برآں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے جمعہ کے روز پولیس سروسز ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر صوبے کے25 اضلاع میں انسدادپولیو مہم کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا، سیکرٹری محکمہ صحت عامر سلطان ترین ، کوآرڈینیٹر ای او سی آصف رحیم ،یونیسیف، این سٹاف ،بی ایم جی ایف اور دیگر اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔
افتتاحی تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ محمود خان نے میڈیا نمائندوں سے با ت چیت کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے تمام افراد پولیو مہم میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہما را ملک بھی دیگر تمام ممالک کی طرح پولیو فری قرار پائے اور اس ناسورکا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیو ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ ہے اس سے انسانی جسم کوکوئی نقصان نہیں ہو ااسی ویکیسن کی ذریعے دنیا کے باقی تمام ممالک سے پولیو کا خاتمہ کیا جا چکا ہے بد قسمتی سے پاکستان اور افغانستان میں اب بھی یہ وائرس موجود ہے جس کو ختم کرنا حکومت خیبرپختونخواکی اولین ترجیح ہے والدین اور معاشرے کے تمام طبقات کے تعاون سے پولیو ویکسینیشن کے خلاف جھوٹے پراپیگنڈا کو ختم کرائیں گے پولیو ہمارے بچوں کا دشمن ہے اسے سب مل کر شکست دیں گے اور اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے ہمیشہ کے لئے بچائیں گے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

35 mins ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

37 mins ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

2 hours ago

رواں ہفتے ملک بھرمیں مہنگائی کی شرح میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں…

2 hours ago

”پتہ ہی نہیں چلا کہ کب شیطان نے مجھے ننگا کردیا تھا،، بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی ادکارہ کا بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ) اسلام کیلئے بالی وڈ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ ثناء خان…

2 hours ago

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے 26ستمبرسے یکم اکتوبر تک ملک بھر میں گرج…

2 hours ago