نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی : رمیز راجہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ بورڈ کا 15 ارب روپے کا بجٹ منظور کیا گیا ہے، اکتوبر میں پاکستان جونیئر لیگ شروع کر رہے ہیں . لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ 30 کمپنیوں نے جونیئر لیگ کی 6 فرنچائزز کیلئے دلچسپی ظاہرکی ہے، ہمیں دیگر ممالک کے بورڈز سے بھی جونیئر لیگ سے متعلق اچھا رسپانس ملا ہے، میرے لیے جونیئر پراجیکٹ بڑی اہمیت کا حامل ہے .

انہوں نے کہا کہ مجھے شروع سے ہی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، نیوزی لینڈ ٹیم چلی گئی اور پھر انگلینڈ نے انکار کیا . رمیز راجہ نے کہا کہ یہ ہمارا ایک بمپر سیزن ہوگا، ہم نے اپنا بھرپور دفاع کیا، نیوزی لینڈ ٹیم واپس آرہی ہے، بھارت کو ورلڈ کپ میں ہرانے کے بعد فرق پڑا، ہمارے کھلاڑی آئی سی سی رینکنگ میں اوپر آئے، قومی کرکٹرز کو آئی سی سی ایوارڈز ملے، آسٹریلیا کا دورہ کامیاب ترین رہا، ویسٹ انڈیز کا آنا کامیابی ہے .

. .

متعلقہ خبریں