حمزہ شہباز کی بطور وزیر اعلی پنجاب میں موجودگی این آر او ٹو کا نتیجہ ہے، فرخ حبیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹیری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کی بطور وزیر اعلی پنجاب میں موجودگی این آر او ٹو کا نتیجہ ہے۔ اس شخص کو پنجاب میں بٹھانے کے لیے آئین و قانون اور جمہوریت کی دھجیاں اڑا دی گئیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا حمزہ شہباز کو اقتدار میں لانے کے لیے ہارس ٹریڈنگ اور فلور کراسنگ کا شرمناک عمل کیا گیا۔
انہوں نے کہا پنجاب میں پہلے لوٹوں کا بندوبست کیا گیا اور پھر لوٹوں کے ذریعے ایک جعلی انتخاب کروایا گیا۔ پنجاب میں باوردی اور سول غنڈوں کو اسمبلی کے اندر لے جایا گیا۔ انہوں نے کہا پنجاب میں اسمبلی کا تقدس پامال کیا گیا اور سپیکر کے منصب کی توہین کی گئی۔

انہوں نے کہا حمزہ شہباز کو وزیر اعلی منتخب کروانے کے بعد بھی اس کے ہینڈلرز کا جی نہیں بھرا اور پھر پنجاب میں ایک بجٹ کے نام پر تماشا رچا دیا گیا۔

اسپیکر کے آئینی منصب کے مرتبے کو برباد کرکے اسمبلی کی عمارت سے باہر ایوان اقبال میں خلاف قواعد صوبائی اسمبلی کے اجلاس کو چلایا گیا۔ انہوں نے کہا اس جعلی بجٹ اور جعلی حکومت کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ قوم ان چوروں کے آئین و جمہوریت سے کھلواڑ پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا مرکز سے شروع ہونے والے سلسلے نے پنجاب میں بھی تباہی کی بنیاد رکھ دی ہے۔
فرخ حبیب نے کہا پنجاب میں زراعت، روزگار اور دیگر شعبہ ہائے زندگی پر اس تماشے کے انتہائی مہلک اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ حمزہ شہباز کو پنجاب کا وزیر اعلی بنائے رکھنے کے لیے ضمنی انتخاب میں دھاندلی اور الیکشن مینجمنٹ کا ایک شرمناک سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف اس جعلسازی کا بھرپور مقابلہ کرے گی۔ جب تک یہ جعلی وزیراعلی منصب سے نہیں اتر جاتا اور ایک منتخب وزیر اعلی اقتدار نہیں سنبھالتا،ہم اپنی جدوجہد اور کوششیں جاری رکھیں گے۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

2 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

2 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

2 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

2 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

2 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

3 hours ago