پنجاب ضمنی الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو نتائج قبول نہیں کریں گے ‘شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا امتحان ہے، ضمنی الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو نتائج قبول نہیں کرینگے،موجودہ حکومت مہنگائی کو قابو کرنے میں مکمل ناکام ہے، پٹرول کی قیمت بڑھا کر عوام پر مہنگائی کا بم گرایا گیا، 10 فیصد سپر ٹیکس بینکنگ ٹرانسزکشن، سیمنٹ فیکٹری، چینی انڈسٹری، آئل اور گیس کمپنیوں پر لاگو ہوگا، یہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کر چکے ہیں، اگست میں فی یونٹ بجلی کا ریٹ 21 روپے، ستمبر میں 24 اور اکتوبر میں فی یونٹ 25 روپے تک ہوجائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات الیکشن کمیشن کے لیے امتحانات ہیں اگر دھاندلی ہوئی تو نتائج قبول نہیں کریں گے، شفاف الیکشن نہیں کرائیں گے تو عام انتخابات میں لوگوں کا اعتماد اٹھ جائیگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حمزہ شہباز نے چند سیٹوں کیلئے دھاندلی کی تو سیاسی نظام درہم برہم ہوجائیگا، ن لیگ کے ٹکٹوں پر پنجاب میں لوگ خوش نہیں ہیں، مسلم لیگ (ن) میں ہلچل ہے اور ان کے ورکرز بھی مطمئن نہیں ہیں، ن لیگ کو شیر کی بجائے لوٹے کا نشان دیا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ان کے پاس معیشت کی بحالی کا ایجنڈا نہیں ہے، یہ اندھیرے میں ہاتھ مار رہے ہیں، ان کی بے بسی کا عالم سب کے سامنے ہے، شہباز شریف نے بیان دیا ہم نے سیاست کو نہیں ریاست کو بچایا ہے، انہوں نے کیسز سے نجات پانے کے لیے اقتدار حاصل کیا، انہوں نے نیب کو دفن کیا ہے اور ان کا ایجنڈا بھی ذاتی ہے قومی نہیں۔شاہ محمود نے کہا کہ موجودہ حکومت مہنگائی کو قابو کرنے میں مکمل ناکام ہے، پٹرول کی قیمت بڑھا کر عوام پر مہنگائی کا بم گرایا گیا، 10 فیصد سپر ٹیکس بینکنگ ٹرانسزکشن، سیمنٹ فیکٹری، چینی انڈسٹری، آئل اور گیس کمپنیوں پر لاگو ہوگا، یہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کر چکے ہیں، اگست میں فی یونٹ بجلی کا ریٹ 21 روپے، ستمبر میں 24 اور اکتوبر میں فی یونٹ 25 روپے تک ہوجائے گا۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

2 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

2 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

2 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

3 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

3 hours ago