ضلعی انتظامیہ کانان 15 روپے میں فروخت نہ کرنے والے تندور مالکان کے خلاف کریک ڈان کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) ضلعی انتظامیہ نے نان 15 روپے میں فروخت نہ کرنے والے تندور مالکان کے خلاف کریک ڈائون کا اعلان کردیا . ڈی سی لاہور نے نان روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈان کا اعلان کیا تو تندور والے بھی پھٹ پڑے .

تندور مالکان کا کہنا ہے کہ روٹی کیلئے سستا آٹا دستیاب ہے مگر نان کیلئے فائن آٹے پر سبسڈی نہیں دی جارہی اس لیے فائن آٹے پر سبسڈی ملے گی تو نان 15 روپے میں بیچیں گے ورنہ نہیں . تندور مالکان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نان کی قیمت 20 روپے ہونی چاہیے، مجبورا 15 روپے میں فروخت کر رہے ہیں مگر زیادہ دیر ایسا نہیں کر سکتے . تندور مالکان نے حکومت کو خبردار کیا کہ انہیں ریلیف نہ دیا گیا تو پورے صوبے میں احتجاج شروع کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں