اداکار ورون دھون کا ابرار الحق کیلئے پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی اداکار ورون دھون نے پاکستانی گلوکار ابرارالحق کے لئے پیغام جاری کیا ہے جوکہ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے اداکار ورون دھون کے انٹرویو کی ایک کلپ وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکار ابرارالحق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نظر آہے ہیں، اداکار کہتے ہیں کہ’’ ’میں ابرار جی کو یہی کہنا چاہوں گا کہ انہوں نے اورینجل گانا بہت بہترین گایا، ہمیں بہت اچھا لگا، جو ہماری میوزک کمپنی ہے اس نے گانے کے حقوق خریدے اور اب یہ گانا کافی اچھا چل رہا ہے، شکریہ ابرار‘‘۔
یاد رہے کہ معروف ہدایتکار کرن جوہر اور ان کے پروڈکشن ہاؤس ’دھرما‘ نے اپنی نئی فلم ’جگ جگ جیو‘ میں ابرارالحق کا مشہور گانا ’نچ پنجابن‘ تبدیل کرکے استعمال کیا ہے۔

جس پر ابرارالحق نے اظہار برہمی کرتے ہوئے بالی ووڈ کے مشہور ہدایتکار کرن جوہر اور ان کے پروڈکشن ہاؤس پر اجازت کے بغیر گانا ’’نچ پنجابن‘‘ اپنی فلم میں استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا۔

بعد ازاں T-Series نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا تھا کہ T-Series نے گانے کے حقوق قانونی طور پر حاصل کیے ہیں جبکہ کرن جوہر نے فلم میں گانے کا کریڈٹ ابرار الحق کو بھی دے دیا تھا، تاہم ابرارالحق نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔یاد رہے کہ ’نچ پنجابن‘ کا ریمیک ریلیز ہوتے ہی بالی ووڈ پر چھا گیا اور سب ہی اس گانے کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

4 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

4 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

4 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

5 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

5 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

6 hours ago