شہباز گِل نے مریم نواز کی بیٹے کے نکاح میں عدم شرکت پر کیا کہا؟

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی بیٹے کی لندن میں منعقدہ نکاح کی تقریب میں عدم شرکت سے متعلق بیان پر ردعمل دے دیا۔

مریم نواز خود کو ٹرک آرٹ پر دیکھ کر حیران

شہباز گِل نے مریم نواز کے ٹوئٹ پر ردعمل میں کہا کہ ’غلط بیانی کرنا آپ کا وطیرہ ہے جو آپ نے بیٹے کی شادی پر بھی جاری رکھا ہے، عوام کو سچ بتائیں کہ اسی پراپرٹی کے بارے میں آپ نے کہا تھا کہ میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں ہے۔‘

شہباز گِل نے یہ بھی کہا کہ ناصرف یہ بلکہ کیلبری فونٹ سے جعلی کاغذات ملک کی عدالت میں جمع کروائے جس پر سزا ہوئی اور اب لندن نہیں جا سکتیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید اور سیف الرحمٰن کی بیٹی عائشہ سیف کے نکاح کا دعوت نامہ شیئر کرتے ہوئے نکاح میں عدم شرکت کی تصدیق کی تھی۔

پی ڈی ایم اجلاس، کورونا سے متاثر مریم نواز کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت

انہوں نے کارڈ کے ساتھ دیے گئے پیغام میں کہا تھا کہ میرے بیٹے جنید کا سیف الرحمٰن کی بیٹی عائشہ سے 22 اگست کو لندن میں نکاح ہے، دقسمتی سے میں اس تقریب شرکت کے قابل نہیں ہوں۔

انہوں نے عدم شرکت کی وجوہات درج کرتے ہوئے کہا کہ صریح انتقام، جعلی مقدمات کے باعث میرا نام ای سی ایل میں شامل ہے، میری والدہ کا انتقال ہوا تب میں جیل میں تھی اور اب اپنے بیٹے کی خوشیوں میں شریک نہیں ہوسکوں گی۔

مریم نواز خود کو ٹرک آرٹ پر دیکھ کر حیران

اُن کا کہنا تھا کہ میں اس حکومت سے بیٹے کے نکاح میں شرکت کے لیے بیرون ملک جانے دینے کی درخواست نہیں کروں گی، میں اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑتی ہوں۔

Recent Posts

محمود خان اچکزئی نے تمام سیاسی جماعتوں سے نیا معاہدہ کرنے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور اپوزیشن الائنس تحریک تحفظ آئین پاکستان…

5 hours ago

تحریک طالبان پاکستان کو سرحد پار نشانہ بنایا جا سکتا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف کا بڑا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے ہماری سرزمین…

5 hours ago

پی ٹی آئی کےجنرل سیکریٹری عمر ایوب اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےجنرل سیکریٹری عمر ایوب اپنے عہدے سے…

5 hours ago

گندم کی قیمت بڑھنے کے بعد آٹا پھر مہنگا ہونے لگا،فی تھیلاقیمت 150 روپے تک بڑھ گئی

لاہور(قدرت روزنامہ )گندم کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی آٹے کی قیمت دوبارہ بڑھنے…

5 hours ago

ڈیفنس کے علاقے میں خاتون ماڈل کو فائرنگ کرکےزخمی کرنیوالے5 ملزمان گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ)ڈیفنس کے علاقے میں سیلون مالکن و ماڈل خاتون پر قاتلانہ حملے کی…

6 hours ago

بابر اعظم کے بعد وہاب ریاض نے بھی مبشر لقمان کو ہر جانے کا نوٹس بھیج دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر وہاب ریاض نے…

6 hours ago