کھلے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا، برائلر گوشت کی قیمت میں کمی ہوگئی


لاہور(قدرت روزنامہ)کھلے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا .

مختلف مقامات پر فروخت ہونے والا کھلا دودھ مزید 5روپے اضافے سے130روپے کلو،گڑوی دودھ کی قیمت10روپے اضافے سے150روپے جبکہ دہی کی قیمت 10روپے اضافے سے160روپے فی کلو تک پہنچ گئی .

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی قیمتوں میں10روپے تک اضافہ کیا گیا تھا . دوسری جانب شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی فی کلو قیمت 35روپے کمی سے357روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 24روپے کمی سے246روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت188روپے فی درجن پر مستحکم رہی .

. .

متعلقہ خبریں