محکمہ خوراک بلوچستان گندم کی خریداری نہ کرسکا، فلور ملز بند، زمیندار پریشان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) محکمہ خوراک وحکومت بلوچستان کی نااہلی،صوبائی حکومت مارچ میں پکنے والے گندم کی خریداری کیلئے جون میں حرکت میں آئیگی۔ پنجاب،سندھ ودیگر نے اپریل میں گندم کی خریداری کا ہدف پورا کرلیا۔ صوبائی وزیرداخلہ کے گندم پر پابندی ہٹانے کے احکامات بھی ہوا میں اڑا دئیے گئے فلور ملز بند جبکہ زمیندار پریشانی سے دوچار ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں گندم کی کاشت مارچ کے مہینے میں پک جاتی ہے جس کے بعد کاشتکار وزمیندار گندم کو فروخت کیلئے مارکیٹ لاتے ہیں جبکہ سندھ اور پنجاب کی حکومتیں اپریل ہی میں گندم کی خریداری کا ہدف مکمل کرلیاہے جس کے بعد مذکورہ صوبوں میں گندم کی ترسیل پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ بلوچستان میں مارچ میں پکنے والی گندم کی خریداری حکومت وقت کو جون میں یاد آیا اور دفعہ144نافذ کرکے پورے صوبے میں گندم کی ترسیل پر پابندی عائد کردی ہے گندم کی ایک ضلع سے دوسرے ضلع تک ترسیل پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے،ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے 10لاکھ بوری گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا تھاجبکہ وفاق کا بھی پاسکو کے ذریعے بلوچستان سے دس لاکھ بوری گندم خریدنے کا ہدف ہے۔ اس کے علاوہ صوبے کے 36 مل مالکان بھی اپنی ضروریات کے مطابق گندم خریدتے ہیں گندم کی ترسیل پر پابندی کی وجہ سے فلور ملز بند ہونے کے قریب ہیں،ذرائع کے مطابق محکمہ زراعت بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی، نصیرآباد، جعفرآباد، جھل مگسی، سبی اور خاران سمیت بلوچستان میں مجموعی طور پر گندم کی پیداوار کا تخمینہ 97 لاکھ بوری لگایا ہے جبکہ صوبے میں گندم کی سالانہ طلب ایک کروڑ بوری سے زائد ہے۔اس سے قبل رواں ماہ صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی جانب سے کھاد،چینی کے ساتھ آٹے کی ترسیل پر عائد پابندی ختم کردی لیکن گندم پر عائد پابندی کی وجہ سے بلوچستان میں ایک بارپھر گندم بحران کا خدشہ ہے جس کااظہار سیکرٹری خوراک کی جانب سے بھی کیاگیاہے،محکمہ خوراک کی گندم کی بروقت خریداری نہ ہونے کی وجہ سے آج صوبے بھر میں قائم نجی فلور ملزبندہونے کے دہانے پرپہنچ گئے ہیں جبکہ زمیندار ان بھی نان شبینہ کے محتاج ہورہے ہیں۔عوامی حلقوں،زمینداروں نے مطالبہ کیاہے کہ اگر یہی صورتحال رہی تو گندم کے بحران کی تمام تر پابندی حکومت وقت پر عائد ہوگی۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

5 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

5 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

5 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

6 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

7 hours ago