بالی ووڈ اداکارہ مندانا کریمی برقعے میں رقص کرنے پر تنقید کی زد میں آگئیں

استنبول(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ مندانا کریمی کی برقع پہن کر بازار میں رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں مقیم ایرانی نژاد اداکارہ مندانا کریمی اپنے بولڈ سین کے باعث اکثر خبروں کی زینت بنتی ہیں تاہم حالیہ دنوں اداکارہ پر برقع زیب تن کرکے ڈانس کرنے پر تنقید کی جارہی ہے۔مندانا کریمی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی جس میں انہیں ترکی کے ایک سٹور میں برقع پہن کر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے جملہ لکھا کہ ’کاش برقع میں شوٹنگ بھی اتنی ہی آسان ہوتی جتنی کہ بی ٹی ایس میں ہے، مجھے برقع سے نفرت نہیں ہے لیکن برقع میں فلم بنانے والوں سے ہے‘۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر شدید تنقید کرتے ہوئے اداکارہ کے اقدام کو مسلم خواتین کی بے عزتی قرار دیا، ایک صارف نے کہا کہ بحیثیت مسلم اداکارہ کو حجاب کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے تھا، انہیں اپنے اقدام پر شرم آنی چاہیے۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ آپ نے حجاب پہن کر بیہودہ ڈانس کرکے مذہبی جذبات کو مجروع کرنے کی کیا ہے، دوسری جانب اداکارہ کے لاکھوں مداحوں کی جانب سے ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے صارفین کی تنقید کے بعد ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی تھی۔

Recent Posts

پرینیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈا کی بینائی جانے کا خدشہ

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کی نامور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور بھارتی سیاستدان راگھو…

6 mins ago

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ورلڈ کپ کی متوقع سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے نام بتا دیئے

لندن (قدرت روزنامہ) انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے آئی سی سی ٹی 20…

19 mins ago

مخالفین کپڑوں،جوتوں پر ہی الجھ کے رہ گئے،عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ہمارے مخالفین کپڑوں،جوتوں پر…

32 mins ago

ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل سری لنکا نے وسیم اکرم کی خدمات حاصل کرلیں

کولمبو (قدرت روزنامہ) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل سوئنگ…

2 hours ago

وزیرخزانہ کو پی آئی اے کی پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت بحالی کیلئے منائیں گے،بلاول بھٹو

کراچی (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرخزانہ پبلک…

2 hours ago

ہدایتکار ایس ایس راجہ مولی نے اینی میٹڈ سیریز باہو بلی کراؤن آف بلڈ بنانے کا اعلان کردیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی فلموں کے ہدایتکار ایس ایس راجہ مولی نے اینی میٹڈ سیریز…

2 hours ago