چوہدری خاندان میں اختلافات ختم کرانے کی کوششیں

لاہور(قدرت روزنامہ) چودھری خاندان میں اختلاف ختم کرانے کیلئے کچھ ملاقاتوں کا انکشاف ہواہے،اےآروائے کی رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ چودھری شجاعت اورپرویز الہی کی موجودگی میں سب نے میٹنگز میں شرکت کی،چودھری پرویز الہی اورچودھری وجاہت کی جانب سے سالک حسین کوحکومت کا ساتھ چھوڑنے کہا گیا،پرویز الہی نے کہاکہ حکومت سے نکلیں تاکہ کا سب کا ایک موقف رہے،چودھری شجاعت کے بیٹوں نے کہاکہ آپ عمران خان اورہم حکومت کے ساتھ رہتے ہیں،پہلی تین مینٹگز میں سالک حیسن نے کہا کہ حکومت چھوڑنے کیلئے کچھ وقت دیں،دو میٹنگز میں سالک حسین نے کہا دونوں گروپوں کو علیحدہ موقف رکھنا چاہیے،میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیاکہ چودھری شجاعت نے ایک اورمیٹنگ بلائی ہےجس میں اختلافات ختم کرنے کی کوشش ہوگی،میٹنگزکے بعد آصف زرداری نے بھی چوہدری شجاعت اور بیٹوں سے ملاقات کی،ادھرمیڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء چودھری وجاہت حسین نے کہا ہے کہ ہم نئی جماعت بنائیں گے،چودھری شجاعت کو بیٹوں نے یرغمال بنا لیا،چودھری ظہورالہٰی خاندان کو نہ جانے کس کی نظرلگ گئی،طارق بشیر چیمہ نے ہمارے خاندان کو تقسیم کردیا ہے .

ہم نیوز کے مطابق ق لیگی رہنماء اور چودھری شجاعت کے بھائی چودھری وجاہت حسین کا کہنا ہے کہ ہم نئی جماعت بنائیں گے،5 ماہ سے دونوں بھائیوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کرتے رہے،چودھری شجاعت حسین کو ان کے بیٹوں نے یرغمال بنارکھا ہے، چودھری شجاعت حسین کو اولاد خراب کررہی ہے .

چودھری شجاعت نے کہا عوام کو پیغام دو کہ میں اور پرویزالہٰی ایک تھے اور ہیں، لیکن اب کیا وقت آگیا ہے کہ ایک بھائی کے آگے اور دوسرے کے پیچھے پولیس ہے

. .

متعلقہ خبریں