چوہدری خاندان میں اختلافات ختم کرانے کی کوششیں

لاہور(قدرت روزنامہ) چودھری خاندان میں اختلاف ختم کرانے کیلئے کچھ ملاقاتوں کا انکشاف ہواہے،اےآروائے کی رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ چودھری شجاعت اورپرویز الہی کی موجودگی میں سب نے میٹنگز میں شرکت کی،چودھری پرویز الہی اورچودھری وجاہت کی جانب سے سالک حسین کوحکومت کا ساتھ چھوڑنے کہا گیا،پرویز الہی نے کہاکہ حکومت سے نکلیں تاکہ کا سب کا ایک موقف رہے،چودھری شجاعت کے بیٹوں نے کہاکہ آپ عمران خان اورہم حکومت کے ساتھ رہتے ہیں،پہلی تین مینٹگز میں سالک حیسن نے کہا کہ حکومت چھوڑنے کیلئے کچھ وقت دیں،دو میٹنگز میں سالک حسین نے کہا دونوں گروپوں کو علیحدہ موقف رکھنا چاہیے،میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیاکہ چودھری شجاعت نے ایک اورمیٹنگ بلائی ہےجس میں اختلافات ختم کرنے کی کوشش ہوگی،میٹنگزکے بعد آصف زرداری نے بھی چوہدری شجاعت اور بیٹوں سے ملاقات کی،ادھرمیڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء چودھری وجاہت حسین نے کہا ہے کہ ہم نئی جماعت بنائیں گے،چودھری شجاعت کو بیٹوں نے یرغمال بنا لیا،چودھری ظہورالہٰی خاندان کو نہ جانے کس کی نظرلگ گئی،طارق بشیر چیمہ نے ہمارے خاندان کو تقسیم کردیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ق لیگی رہنماء اور چودھری شجاعت کے بھائی چودھری وجاہت حسین کا کہنا ہے کہ ہم نئی جماعت بنائیں گے،5 ماہ سے دونوں بھائیوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کرتے رہے،چودھری شجاعت حسین کو ان کے بیٹوں نے یرغمال بنارکھا ہے، چودھری شجاعت حسین کو اولاد خراب کررہی ہے۔ چودھری شجاعت نے کہا عوام کو پیغام دو کہ میں اور پرویزالہٰی ایک تھے اور ہیں، لیکن اب کیا وقت آگیا ہے کہ ایک بھائی کے آگے اور دوسرے کے پیچھے پولیس ہے

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

5 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

5 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

5 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

6 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

7 hours ago