سوشل میڈیا پر وائرل 75 روپے کے کرنسی نوٹ سے متعلق وضاحت جاری

کراچی (قدرت روزنامہ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سوشل میڈیا پر وائرل 75 روپے کے کرنسی نوٹ سے متعلق وضاحت جاری کردی . تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان واضح کرتا ہے کہ پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر جاری کیے جانے والے یادگاری بینک نوٹ کے حوالے سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والا ڈیزائن جعلی ہے .

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے ملک کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، وفاقی کابینہ نے 75 روپے کے نوٹ کے ڈیزائن کی منظوری بھی دے دی ہے جس کے بعد چند روز سے سوشل میڈیا پر75 روپے کے نوٹ کا ڈیزائن زیر گردش ہے .

. .

متعلقہ خبریں