نئی نیب ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف نے حکومت کی نئی نیب ترامیم کوچیلنج کردیا ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خواجہ حارث نے نیب ترامیم کیخلاف آرٹیکل 184/3 کی درخواست تیار کی ، درخواست میں وفاق اورنیب کو فریق بنایا گیا ہے ، درخواست میں نیب سے متعلق کی گئی نئی ترامیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب قانون کے سیکشن 2،4،5، 6،25، 26 14،15، 21، 23 میں کی ترامیم آئین کے منافی ہیں ، نیب قانون میں یہ ترامیم آئین کے آرٹیکل 9، 14، 19A, 24, 25 کے بنیادی حقوق کے برعکس ہیں ، اس لیے نیب قانون میں کی گئی ان تمام ترامیم کا کالعدم قرار دیا جائے۔
واضح رہے دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت نے نیب قوانین میں جو ترامیم کی ہیں ، نیب قوانین کو اسی ہفتے سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، کوئی بھی قانون انفرادی طور پر نہیں بناسکتا، قانون اجتماعی ہوتا ہے، جو سب کیلئے ہو ، اب میں بتا دوں کہ سب کیسے بچ جائیں گے، نوازشریف، مریم نواز، آصف زرداری سب بچ جائیں گے ، نیب قوانین میں ترمیم سے یہ سب بچ جائیں گے ، شہبازشریف نے 8ارب کی ٹی ٹیز ، آصف زرداری کے جعلی اکاؤنٹس میں اربوں روپے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ انہوں نے نیب کے قانون سیکشن14 میں ترمیم کی ہے کہ اگر جعلی اکاؤنٹس میں اربوں روپے بھی آجاتے ہیں لیکن جو آخری وقت میں پیسا آیا ہے اس پر بات چیت ہوگی، مطلب آخری وقت میں اگر 100 روپیہ ہے تو اس پر بات ہوگی، باقی بے شک سارے ملک سے باہر بھیج دیے گئے ہیں ، اسی طرح ملزم کو نہیں بلکہ نیب کو ثابت کرنا پڑے گا کہ پیسا جائز طریقے آیا ہے یا نہیں؟ آمدن سے زائد اثاثوں کا ملزم کو بتانا پڑتا ہے لیکن اب الٹ کردیا گیا ہے، اب ایف بی آر بتائے گی کہ اثاثے کہاں سے آئے ہیں، دنیا میں وائٹ کالر کرائم پکڑنا بہت مشکل ہے، اسی لیے ذمہ داری ملزم پر ڈالی جاتی ہے ، اب آمدن سے زائد اثاثوں والے سب بچ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر معلومات باہر سے آتی ہے کہ عمران خان کے بیرون ملک کروڑ وں روپے پڑے ہیں تو وہ مجھے بتانے کی ضرورت نہیں ہوگی، اب پاناما پیپرز میں جیسے ہوا اب ویسے نہیں ہوگا بلکہ نوازشریف اور مریم نوازکلیئر ہوجائیں گی، منی لانڈنگ کا مطلب ملک سے چوری کرکے پیسا باہر بھیج دوں ، منی لانڈرنگ نیب کی بجائے اب ایف آئی اے میں ہوں گے، ایف آئی اے وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کے نیچے ہوگی ، اس سے سمجھ جائیں کہ کیا وہ شریف یا آصف زرداری کے خلاف ایکشن لیں گے؟ اب بے نامی جائیدادوں والے بھی بچ جائیں گے ، کوئی بھی افسر اب اپنے جواب دہ نہیں ہوگا۔نیب قوانین میں ترامیم ملک پر بمباری سے بڑا جرم ہے، ترامیم سے ملک کے 11سو ارب ہضم ہوجائیں گے۔

Recent Posts

فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے کرنے کی کوشش کریں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

2 mins ago

کوئٹہ میں خاتون وکیل نے عدالت کوتالا کیوں لگا دیا؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے سریاب کوئٹہ میں جج کے ساتھ کورٹ روم میں…

13 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد شروع، ججز کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیچر ترمیمی آرڈیننس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے…

23 mins ago

پیپلزپارٹی اور ہم اپنا اپنا مسودہ بنا رہے ہیں، چاہتے ہیں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوجائے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے…

33 mins ago

’افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…

45 mins ago

اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی ڈراما سیریل نور جہاں پر تنقید، مداح ناخوش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نور جہاں حال ہی میں ختم ہونے والا بلاک بسٹر پاکستانی ڈراما…

51 mins ago