عوامی نیشنل پارٹی حکومت سے ناراض ، پنجاب ضمنی الیکشن میں راہیں جدا کرلیں

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت کی اہم اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی ناراض ہوگئی اور پنجاب ضمنی الیکشن میں راہیں جدا کرلیں، ذرائع کے مطابق اے این پی نے لاہور کے حلقہ پی پی 158سے اپنا امیدوار بھی میدان میں اتار دیا ہے،معلوم ہوا ہے کہ ضمنی الیکشن میں منحرف اراکین کو ٹکٹ دینے اور سپورٹ کرنے کے معاملے پر اے این پی سے پی ڈی ایم کی حکومتی جماعتوں نے رابطہ ہی نہیں کیا، اب پی پی 158میں اے این پی کے زاہد خان لالٹین کے انتخابی نشان سے آئندہ ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے، اے این پی کے امیدوار زاہد خان نے پی پی 158میں پارٹی ورکروں کو مسائل حل کروانے کی یقین دہانی بھی کروا دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ گلبرگ شادمان، جیل روڈ اور کینال روڈ کے علاقوں میں بھرپور مہم چلائیں گے، میاں اکرم عثمان، رانا احسن کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا، پارٹی رہنماء امیر بہادر ہوتی کا کہنا ہے کہ آج تک پنجاب میں ن لیگ یا پیپلزپارٹی نے پختونوں کو کبھی ٹکٹ نہیں دیا اور نہ ہی سپورٹ کیا، سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ زاہد خان اگر خود نہ جیت سکے تو ن لیگی امیدوار کی ہار کا سبب ضرور بن جائیں گے .

.

.

متعلقہ خبریں