وفاقی حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھانے کی آئی ایم ایف کی شرط مان لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھانے کی آئی ایم ایف کی شرط مان لی، اب 50 ہزار تنخواہ دار کو بھی ٹیکس دینا ہوگا، ایک لاکھ ماہانہ پر اڑھائی فیصد، 2 لاکھ تک سالانہ 15 ہزار فکس ٹیکس اور10لاکھ سے زائد پرسالانہ 29 لاکھ ٹیکس ہوگا۔ نیو نیوز کے مطابق حکومت نے قرض پروگرام کی خاطر کی تنخواہ دار طبقات پر ٹیکس بڑھانے کی آئی ایم ایف کی تجاویز فنانس بل میں شامل کر لیا ہے۔
حکومت نے بجٹ میں ایک لاکھ روپے تک تنخواہ دار طبقات کو ٹیکس چھوٹ دی تھی لیکن اب یہ چھوٹ واپس لے لی گئی ہے۔ اب نئی ٹیکس سلیبز کے مطابق ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر اڑھائی فیصد، ایک لاکھ سے 2 لاکھ روپے تک 15 ہزار روپے سالانہ فکس ٹیکس عائد ہوگا۔

اسی طرح 2 لاکھ سے 3 لاکھ ماہانہ تنخواہ پر سالانہ ایک لاکھ 65 ہزارروپے جبکہ 20 فیصد ماہانہ ٹیکس ہوگا، اسی طرح 3 لاکھ سے 5 لاکھ ماہانہ تنخواہ پر 4 لاکھ 5 ہزار روپے سالانہ ٹیکس ہوگا جبکہ 3 لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 25 فیصد ماہانہ ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔

5 سے 10 لاکھ کی تنخواہ پر 10 لاکھ روپے سالانہ ٹیکس ہوگا جبکہ 5 لاکھ روپے سے زائد رقم پر ساڑھے 32 فیصد ماہانہ ٹیکس عائد ہوگا۔ اسی طرح 10 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ پر 29 لاکھ روپے سالانہ ٹیکس جبکہ 10لاکھ سے زائد تنخواہ پر 35 فیصد ٹیکس دینا ہوگا، بتایا گیا ہے کہ فکسڈ ٹیکس 30 جون 2023 سے ختم کردیا جائےگا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپر ٹیکس کی وجہ سے مہنگائی کی شرح 40 فیصد تک چلی جائے گی، اس سے عام آدمی کا معاشی قتل کردیا گیا، ٹیکس لگانے سےمزید اشیاء مہنگی ہوجائیں گی، انڈسٹریاں بند ہونے سے بے روزگاری بڑھے گی۔

Recent Posts

اب پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے مہینوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تقریباً ایک سال کا عرصہ ہونے کو ہے، ملک میں پاسپورٹ بنوانے…

3 mins ago

فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے کرنے کی کوشش کریں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

11 mins ago

کوئٹہ میں خاتون وکیل نے عدالت کوتالا کیوں لگا دیا؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے سریاب کوئٹہ میں جج کے ساتھ کورٹ روم میں…

22 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد شروع، ججز کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیچر ترمیمی آرڈیننس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے…

33 mins ago

پیپلزپارٹی اور ہم اپنا اپنا مسودہ بنا رہے ہیں، چاہتے ہیں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوجائے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے…

42 mins ago

’افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…

55 mins ago