وزیراعظم کی یوٹیلیٹی اسٹورز کے باہر شیڈ اور واٹر کولر فوری لگانے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے یوٹیلیٹی سٹورز کے باہر شیڈ اور واٹر کولر فوری لگانے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے باہر خریداری کرنے والے لوگوں کی سہولت کیلئے شیڈ اور واٹر کولر فوری لگانے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے یہ اقدام یوٹیلیٹی اسٹورز کے باہر خریداری کیلئے لائنوں میں کھڑے لوگوں کی سہولت کیلئے اٹھایا گیا ہے۔
دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹورز صارفین کیلئے اچھی خبرسامنے آگئی، سبسڈائز اشیا کی خریداری کیلئے متعارف کرایا گیا موبائل کوڈ سسٹم ختم کرنے کافیصلہ کرلیا گیا، ایکسپریس نیوز کی رپورٹس میں بتایا گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز انتطامہ کی جانب سے سبسڈائز اشیاء خریدنے کے لیے متعارف کرایا جانے والا موبائل او ٹی پی کوڈ سسٹم کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ نے یہ سسٹم متعارف کرایاتھاکہ جو صارف سبسڈائز اشیا یوٹیلیٹی سٹورز سے خریدے گاوہ پہلے اپنا آئی ڈی کارڈ رجسٹر کرائے گاجس کی تصدیق کے بعد ہی اسے سبسڈائز اشیاء دی جائیں گی، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر کے اسٹورز پر حکومتی سبسڈی کے تحت آٹا، گھی، چینی اور دالیں فراہم کی جا رہی ہیں تاہم ان اشیاءکی خریداری کے لیے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے ایک حد مقررکی گئی تھی،اس سسٹم کی وجہ سے یوٹیلیٹی اسٹورز پروہ صارفین جن کے پا س موبائل نہیں تھا انہیں اشیائے ضروریہ خریدنے میں مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑرہا تھا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر آئے روز آئی ڈی کارڈ اوراوٹی پی کوڈ سسٹم کے تصدیقی عمل کی وجہ سے صارفین کا رش بڑھ رہا تھا جس پر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے اس سسٹم کو ختم کرنے کا فیصلہ کرکے اس کے متبادل کوئی آسان سسٹم نافذ کرنے پرغورکیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ موبائل کوڈ سسٹم کےباعث بزرگ شہری اشیائے خورونوش خریدنے سے قاصر تھے اوروہ شدید پریشان تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد دالوں کی قیمتیں بھی بڑھائی گئیں، نئی قیمتوں کے مطابق دال چنا کی قیمت میں 28 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا، قیمتوں میں اضافہ کے بعد دال چنا 162 روپے سے بڑھ کر 190 کلو ہو گئی۔ اس حوالے سے نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے ۔ دال مسور 55روپے اضافے کے بعد 215روپے سے بڑھ کر 270 روپے فی کلوتک پہچ گئی۔ سفید چنے کی قیمت میں 87 روپے اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد سفید چنے کی قیمت 213 روپے سے بڑھ کر 300 روپے فی کلو ہوگئی۔

Recent Posts

اب پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے مہینوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تقریباً ایک سال کا عرصہ ہونے کو ہے، ملک میں پاسپورٹ بنوانے…

4 mins ago

فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے کرنے کی کوشش کریں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

13 mins ago

کوئٹہ میں خاتون وکیل نے عدالت کوتالا کیوں لگا دیا؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے سریاب کوئٹہ میں جج کے ساتھ کورٹ روم میں…

24 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد شروع، ججز کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیچر ترمیمی آرڈیننس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے…

34 mins ago

پیپلزپارٹی اور ہم اپنا اپنا مسودہ بنا رہے ہیں، چاہتے ہیں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوجائے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے…

44 mins ago

’افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…

56 mins ago