تحریک انصاف نے حکومت سے عمران خان کیلئے مزید سیکیورٹی مانگ لی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے سابق وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی مانگ لی، پی ٹی آئی قیادت نے سکیورٹی کیلئے سی سی پی اولاہور کو خط لکھ دیا، عمران خان کل لاہور میں انتخابی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے سابق وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی مانگ لی ہے، سی سی پی اولاہور کو پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے خط لکھ دیا گیا ہے، سی سی پی او لاہور سے عمران خان کی 4 سے رات 10 بجے تک سیکیورٹی کی درخواست کی ہے۔
عمران خان کل لاہور میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دورہ لاہور کو حتمی شیڈول دے دیا گیا ہے، چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کل سہ پہر 4 بجے لاہور جائیں گے، عمران خان لاہور کے چاروں حلقوں میں ضمنی انتخاب کی مہم چلائیں گے، عمران خان ریلی کی صورت میں چاروں حلقوں میں جائیں گے، پی پی 168 میں آشیانہ روڈ پر عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

عمران خان پی پی 158 گلبرگ میں حالی روڈ پر دوسرا خطاب کریں گے، عمران خان پی پی 158 گلبرگ میں حالی روڈ پر دوسرا خطاب کریں گے، عمران خان پی پی 167 میں امپیریل مارکی عمرچوک میں بھی خطاب کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ عمران خان پارٹی کی صوبائی قیادت سے انتخابی تیاریوں پر بریفنگ بھی لیں گے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور کے حلقہ پی پی 170 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کی مہم کیلئے پارٹی کے اراکین اسمبلی کو ذمہ داریاں سونپ دیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ نے پارٹی کے اراکین اسمبلی کو پی پی 170 سے امیدوار امین ذوالقرنین کی انتخابی اور ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم کیلئے ذمہ داریاں سونپی ہیں ۔رانا مبشر اقبال اور سیف الملوک کھوکھر کو انتخابی مہم کا انچارج مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر اراکین اسمبلی جنہیں ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں ان میں ملک ریاض، طارق مسیح گل، حنا پرویز بٹ ،سجاد گجر اور عمران جاوید شامل ہیں ۔ انتخابی مہم کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد رپر رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو پیش کی جائے گی۔

Recent Posts

اب پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے مہینوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تقریباً ایک سال کا عرصہ ہونے کو ہے، ملک میں پاسپورٹ بنوانے…

9 mins ago

فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے کرنے کی کوشش کریں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

18 mins ago

کوئٹہ میں خاتون وکیل نے عدالت کوتالا کیوں لگا دیا؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے سریاب کوئٹہ میں جج کے ساتھ کورٹ روم میں…

29 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد شروع، ججز کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیچر ترمیمی آرڈیننس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے…

39 mins ago

پیپلزپارٹی اور ہم اپنا اپنا مسودہ بنا رہے ہیں، چاہتے ہیں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوجائے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے…

49 mins ago

’افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…

1 hour ago