عمران خان نے ایک بار پھر احتجاج کی کال دے دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بنی گالہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پریڈ گراؤنڈ میں

پرامن جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے احتجاج کی کال بھی دے دی، ان کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں سب کو دعوت دیتا ہوں کہ

اپنے اپنے شہروں میں احتجاج کریں، انہوں نے دو جولائی کی شام پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ

وہ صرف راولپنڈی اور اسلام آباد کے عوام کو دعوت دے رہے ہیں، ان کا کہنا تھا باقی عوام ہفتے کی رات باقی شہروں لاہور، پشاور، کراچی،

ملتان، فیصل آباد اور دیگر جگہوں پر پرامن احتجاج کریں . اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے پراحتجاج میں شریک ہوں، احتجاج کرنے کا یہی وقت ہے عوام کو خوف کا بت توڑنا ہے یہ بت آپ کو غلام بنا دے گا .

. .

متعلقہ خبریں