چائے کم پئیں، ملک بھر کی یونیورسٹیز کو ستو اور لسی کو پروموٹ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر کی یونیورسٹیز کو ستو اور لسی کو پروموٹ کرنے کی ہدایت کی ہے . نجی ٹی وی کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے برآمدی بل کی بچت کے لیے ملک بھر کی یونیورسٹیز کو یونیورسٹیز کو چائے کی جگہ

ستو اور لسی کو پروموٹ کرنے کی ہدایت کی ہے اس حوالے سے ایچ ای سی کی قائم مقام ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ کی جانب سے ملک بھر کی جامعات کے وائس چانسلرز کو ریکٹرز کو مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں انہیں ہدایت کی گئی کہ ملک کے زرمبادلہ کو بچانے کے لیے مقامی چائے کے باغات میں کاشت کی گئی چائے اور روایتی مشروبات جس میں لسی اور ستو شامل ہیں کو پروموٹ کیا جائے .

مراسلے میں ایچ ای سی نے کہا کہ ہمیں ملک کے معاشی صورتحال کے تناظر میں چائے کی درآمد میں کمی کرنا چاہیے جس سے ہمارے درآمدی بل میں کمی آئے گی . قائم مقام ڈائریکٹر ایچ ای سی ڈاکٹر شائستہ نے اپنے مراسلے میں مقامی کوکنگ آئل پر تحقیق اور درآمد شدہ خوردنی تیل کو تبدیل کرنے کیلئے مارکیٹنگ کرنے اور موٹر سائیکل، کار، بسوں اور ٹرینوں میں متبادل توانائی کے استعمال کیلیے تحقیق کرنے پر بھی زور دیا . واضح رہے کہ ن لیگی رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے گزشتہ ہفتے معاشی صورتحال کے پیش نظر عوام کو چائے کم پینے کا نادر مشورہ دیا تھا . ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر کی یونیورسٹیز کو ستو اور لسی کو پروموٹ کرنے کی ہدایت کی ہے .

. .

متعلقہ خبریں