ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ کے مناسک صرف عازمین حج ہی ادا کرسکیں گے . صرف عمرہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں ہوگی .
میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں وزارت حج نے عندیہ دیا کہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے ریزرویشن دوبارہ عمرہ ایپ کے ذریعے 20 ذی الحجہ 1443ھ بروز منگل ممکن ہوگی . بیان میں کہا گیا کہ اس مدت کے دوران عمرہ کے مناسک کو صرف حجاج تک محدود رکھا جائے گا تاکہ عازمین حج آرام وراحت کے ساتھ فریضہ حج ادا کرسکیں . مسجد حرام میں معاون جنرل صدر ڈاکٹر سعد بن محمد نے حج سیزن 1443ھ کی اہم ترین تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا اعلان کیا . انہوں نے مسجد حرام کے ذمہ داران کے ساتھ ملاقات کے دوران مسجد الحرام کے سروس سسٹم کے لیے متعدد پروگراموں اور منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا . انہوں نے حج کے موقع پرمختلف ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی، تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا . تاکہ مملکت کی قیادت کی کوشش اور خواہش پرضیوف الرحمان فریضہ حج کی ادائی کرسکیں .
. .