پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ، نواز شریف دوران اجلاس اپوزیشن قیادت کو مسلسل کیا کہتے رہے ؟ معروف صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)معروف تجزیہ کار اور سینئر صحافی رضوان الرحمن رضی(عرف رضی دادا) نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سارا وقت تمام قائدین کو یہی بات کہتے رہے کہ ’کم چک کے رکھو ‘ . تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنی مختصر ویڈیو  میں رضوان رضی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  پی ڈی ایم کے اجلاس سے کچھ خبریں نکل کر باہر نہیں آئیں ،جو بریفنگ تھی وہ سب نے سن لی ہو گی ،اس میں کسی جلسے کی بات کی گئی جبکہ نواز شریف کی صحت کے حوالے سے ہونے والے سوال پر مولانا فضل الرحمان جواب گول کر گئے .

انہوں نے کہا کہ اجلاس کی اصل بات یہ ہے کہ میاں نواز شریف نے خطاب کیا اور کہا ہے کہ ’کم چک کے رکھو اور میٹھا بوہتا پاؤ‘ (سرگرمیاں تیز کرو اور  حکومت پر پریشر بڑھاؤ) نواز شریف اس پورے اجلاس کو کہتے رہے کہ کم چک کے رکھو . یاد رہے کہ اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے ہرطرح کی انتخابی اصلاحات کو مسترد کرتے ہوئے حکومت کو مشکل میں ڈالنے کا اعلان کیا اور کہا کہ  29 اگست کو کراچی میں عظیم الشان اور فقیدالمثال جلسہ عام منعقد کیا جائے گا . ان کا کہنا تھا کہ  تین دفعہ کے وزیراعظم کی صحت پر سیاست کرنا گری ہوئی بات ہے،نواز شریف کی اہلیہ بستر مرگ پر تھیں اور ان کے خلاف کیسی باتیں کی جاتی تھیں،میری ادب سے گزارش ہے اس پر سیاست نہ کی جائے . . .

متعلقہ خبریں