جنید صفدر کی شادی میں مریم نواز کی عدم شرکت کا جواز ، بیرسٹر شہزاد اکبر نے ن لیگی نائب صدر کو کھری کھری سنا دیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید کی شادی کےحوالےسےنئی بحث نے جنم لے لیا ہے ،مریم نوازنےای سی ایل میں نام شامل ہونےکی بنیادپراپنے بیٹے کی شادی میں شرکت نہ کرنےکااعلان کیاتوحکومتی وزراءاورمشیروں نے ن لیگی نائب صدر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کی خوب درگت بنائی ،شہباز گل کے بعد مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے بھی مریم نواز کو کھری کھری سناتے ہوئے ’مفت مشورہ دے دیا ہے . تفصیلات کے مطابق بیرسٹر شہزاد اکبر  نے ،مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر مریم نواز کے ٹویٹ پر تبصرہ  کرتے ہوئےکہا کہ ’ نہ جانے آپ کیا کہنے کی کوشش کر رہی ہیں؟حقیقت یہ ہے کہ آپ ایک مجرم ہیں جو ضمانت پر ہے،مریم نواز کی اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے،آپ بیرون ملک نہیں جا سکتیں کیونکہ خطرہ ہے کہ آپ واپس نہیں آئیں گی .

اپنے دوسرے ٹویٹ میں بیرسٹر شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ جنید صفدر کے نانا لارڈ آف والتھمسو نہیں ہیں، آپ کو یہاں شادی کرنی چاہیے جہاں آپ اپنی جڑیں ہونے کا دعویٰ کرتی ہیں،گوالمنڈی لاہوربہترین کھانا پیش کرتا ہے جہاں آپ اور تمام دوسرے اس میں شرکت کرسکتے ہیں، اس کے بعد اپنے آپ کو قانون کے سامنے پیش کریں . . .

متعلقہ خبریں