جنید صفدر کی شادی میں مریم نواز کی عدم شرکت کا جواز ، بیرسٹر شہزاد اکبر نے ن لیگی نائب صدر کو کھری کھری سنا دیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید کی شادی کےحوالےسےنئی بحث نے جنم لے لیا ہے ،مریم نوازنےای سی ایل میں نام شامل ہونےکی بنیادپراپنے بیٹے کی شادی میں شرکت نہ کرنےکااعلان کیاتوحکومتی وزراءاورمشیروں نے ن لیگی نائب صدر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کی خوب درگت بنائی ،شہباز گل کے بعد مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے بھی مریم نواز کو کھری کھری سناتے ہوئے ’مفت مشورہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر شہزاد اکبر  نے ،مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر مریم نواز کے ٹویٹ پر تبصرہ  کرتے ہوئےکہا کہ ’ نہ جانے آپ کیا کہنے کی کوشش کر رہی ہیں؟حقیقت یہ ہے کہ آپ ایک مجرم ہیں جو ضمانت پر ہے،مریم نواز کی اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے،آپ بیرون ملک نہیں جا سکتیں کیونکہ خطرہ ہے کہ آپ واپس نہیں آئیں گی۔

اپنے دوسرے ٹویٹ میں بیرسٹر شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ جنید صفدر کے نانا لارڈ آف والتھمسو نہیں ہیں، آپ کو یہاں شادی کرنی چاہیے جہاں آپ اپنی جڑیں ہونے کا دعویٰ کرتی ہیں،گوالمنڈی لاہوربہترین کھانا پیش کرتا ہے جہاں آپ اور تمام دوسرے اس میں شرکت کرسکتے ہیں، اس کے بعد اپنے آپ کو قانون کے سامنے پیش کریں۔

Recent Posts

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

4 hours ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

4 hours ago

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

4 hours ago

بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس…

4 hours ago

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

4 hours ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

5 hours ago