لاہور میں سوئمنگ پول کی دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور میں سوئمنگ پول کی دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق، 3 زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں سوئمنگ پول کی دیوار گرنے کے نتیجے میں تین بچے جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دیوار کرنے کا واقعہ لاہور کے علاقہ بادامی باغ میں پیش آیا ہے، جہاں سوئمنگ پول میں نہانے آئے بچوں پر پول کی چار دیواری میں سے ایک دیوار گر پڑی، جس کی زد میں آکر تین بچے جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ابتدائی طور پر ایک بچہ جاں بحق ہوا جبکہ دیگر 5 زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مزید دو بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق بچوں کی شناخت ثقلین، اظہر اور دلاور کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والا 14 سالہ اظہر ٹبہ کلاں قصور کا رہائشی تھا اور یہاں چھٹیاں گزارنے آیا ہوا تھا۔دیگر تین زخمی بچوں حمزہ، ساگر اور عبدالباسط کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے، تمام بچوں کی عمریں 12 سے 15 سال کے درمیان تھی۔

Recent Posts

اسرائیل اور بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں: صدرزرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا…

9 mins ago

بلوچستان بھرمیں ملازمین کی تنخواہیں ڈی ڈی او ہیڈز کی سرٹیفکیٹ سے مشروط

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بھرمیں ملازمین کی تنخواہیں ڈی ڈی او ہیڈز کی سرٹیفکیٹ سے مشروط کر…

11 mins ago

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے کرکٹر رشبھ پنت سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ )اروشی روٹیلا کا شمار بالی وڈ کی خوبصورت اور مشہور اداکاراؤں میں…

13 mins ago

وی سی لسبیلہ یونیورسٹی طلباء و طالبات کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ بند کرے، بی ایس او

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی ایس او کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں تشویش کا…

18 mins ago

جہاں ضرورت محسوس ہو نیشنل پارٹی اپنی قومی ذمہ داری نبھائے گی ،ڈاکٹر مالک بلوچ

تربت(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سابق وزیر اعلی بلوچستان اور ایم پی اے ڈاکٹر…

29 mins ago

پرائیویٹ اسکولزالائنس کا نہم جماعت کی رجسٹریشن کیلئے (ب) فارم کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن الائنس کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ…

53 mins ago