پاکستان کی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، نیشنل ایکشن پلان میں صوبوں کے کردار کو پھر سے بحال کیا جائے گا . تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا ، جس میں وزیراعظم کو ملک میں امن وامان سے متعلق بریفنگ دی گئی ، اجلاس میں صوبہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بھی زیر غور آئی ، اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے اور اس ضمن میں لاحق خطرات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی ، وزیراعظم نے عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کی ، شہباز شریف نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافے پر اظہار تشویش بھی کیا .


اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعطم شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم ایک بیانیے پر متفق ہے ، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ، پاکستان کی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، نیشنل ایکشن پلان میں صوبوں کے کردار کو پھر سے بحال کیا جائے گا .

دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے مذاکرات پر اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا .

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے معاشی صورتحال پر مشاورت کے لئے اتحادیوں کو مدعو کیا ہے ، اس مقصد کے لیے وزیر اعظم حکومتی اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے اور انہیں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات سے آگاہ کریں گے . معلوم ہوا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے اتحادی ارکان قومی اسمبلی کو پیر کو عشائیہ پر مدعو کیا گیا ہے ، جہاں وہ حکومت کی اتحادی جماعتوں سے ‏معاشی چیلنجز سے نمٹنے پر مشاورت سمیت مہنگائی کے خاتمے کے لیے ارکان اسمبلی سے تجاویز لیں گے .

. .

متعلقہ خبریں