عمران خان نے جاسوسی کرنے والے ملازم کو معاف کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جاسوسی کرنے والے ملازم کو معاف کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملازم کو معاف کر دیا ہے ، جس کے بعد لازم کو بحفاظت اس کے خاندان کے حوالے کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملازم چھ سال سے عمران خان کے گھر میں کام کرتا تھا ، اس ملازم کو عمران خان کے گھر میں ڈیوائس لگانے کا کہا گیا ، اس کے علاوہ ملازم کو دوسرے ملازموں سے رابطہ کرانے کے لیے بھی کہا گیا۔
خیال رہے کہ بنی گالہ کے ملازم کے ذریعے چئیرمین تحریک انصاف کی جاسوسی کی کوشش ناکام بنا دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، اے آر وائی نیوز کے مطابق بنی گالہ کے ملازم کے ذریعے عمران خان کی جاسوسی کیلئے ان کے کمرے میں ایک جاسوسی کی ڈیوائس لگانے کا منصوبہ تیار کیا گیا تھا ، اس مقصد کے لیے بنی گالہ کے ایک ملازم کو کاروباری کا جھانسہ دے کر، پیسوں کی لالچ دے کے کہا گیا کہ عمران خان کے کمرے میں خفیہ ڈیوائس لگائی جائے ، مذکورہ ملازم عمران خان کی جاسوسی کے منصوبے پر عمل کیلئے راضی بھی ہو گیا تھا تاہم عمران خان کی جاسوسی کے منصوبے کا بھانڈا بنی گالہ کے ہی ایک ملازم کی جانب سے پھوڑا گیا اور جس نے بنی گالہ کی سیکیورٹی ٹیم کو جاسوس ڈیوائس لگانے سے متعلق منصوبے سے آگاہ کیا، منصوبے کی اطلاع کے بعد بنی گالہ سیکیورٹی ٹیم نے ملازم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے تمام معاملے کی تصدیق کی اور کہا کہ جو ملازم پکڑا گیا ہے اس نے اور بھی بہت باتیں بتائی ہیں تاہم فی الحال اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتا سکتا ، ہم کچھ ماہ سے مسلسل کہہ رہے ہیں عمران خان کی جان کو خطرات ہیں اور حکومت سمیت تمام متعلقہ اداروں کو عمران خان کی سیکیورٹی سے آگاہ کرچکے ہیں۔

Recent Posts

وی سی لسبیلہ یونیورسٹی طلباء و طالبات کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ بند کرے، بی ایس او

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی ایس او کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں تشویش کا…

3 mins ago

جہاں ضرورت محسوس ہو نیشنل پارٹی اپنی قومی ذمہ داری نبھائے گی ،ڈاکٹر مالک بلوچ

تربت(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سابق وزیر اعلی بلوچستان اور ایم پی اے ڈاکٹر…

14 mins ago

پرائیویٹ اسکولزالائنس کا نہم جماعت کی رجسٹریشن کیلئے (ب) فارم کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن الائنس کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ…

37 mins ago

واشک،گاڑی کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

واشک(قدرت روزنامہ)واشک کور گی کے ایریا میں بیک گاڑی کی ٹکر سے دو افراد جان…

47 mins ago

کوئٹہ ،ہزارہ ٹاون سے 8 سالہ مغوی بچے کی جلی ہوئی لاش برآمد

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے علا قے ہزارہ ٹاؤن سے لا…

54 mins ago

خضدار، فیروز آباد کے قریب ٹریفک حادثہ، 3 مزدور زخمی

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار فیروزآباد سی پیک روڈ پر پک اپ الٹ جانے سے تین مزدور شدید…

60 mins ago