منشیات کا زہر ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے،ربابہ بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ منشیات کا زہر ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 76 لاکھ سے زائد افراد نشے کی لت میں مبتلا ہیں جبکہ بلوچستان میں یہ تعداد تین لاکھ کے لگ بھگ ہے ملک میں انسداد منشیات کے لئے اقدامات اور قانون سازی کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر یہاں جاری اپنے ایک پیغام میں کیا، پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ دنیا بھر میں 15 سے 64 سال کی عمر کے 35 کروڑ لوگ کسی نہ کسی نشے میں مبتلا ہیں دنیا کی تقریباً سات ارب آبادی میں سے ساڑھے چار ارب افراد کی عمریں 15 سے 64 سال کے درمیان ہیں جن میں نشے کے عادی افراد کی شرح سات فیصد ہے ہمارے نوجوان اکثر و بیشتر معاشرتی ردعمل اور نامناسب رہنمائی کی وجہ سے نشے جیسی مہلک عادات کو اپنا لیتے ہیں نوجوان نسل منشیات، شراب، جوے اور دیگر علتوں میں مبتلا ہو کر نا صر ف اپنی زندگی تباہ کر رہی ہے بلکہ اپنے ساتھ اپنے خاندان والوں کے لئے بھی اذیت اور پریشانی کا سبب بن رہی ہے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ پاکستان میں سرکاری سطح پر اے این ایف‘ کسٹم اور ایکسائز سمیت 24 ایجنسیاں منشیات کے تدارک کیلئے سرگرم عمل ہیں ہمارے ہاں پکڑی جانے والی منشیات میں سے 60 فیصد اینٹی نارکوٹکس فورس پکڑتی ہے جبکہ 60 فیصد باقی 23 ادارے پکڑتے ہیں انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں منشیات استعمال کرنے والے 76 لاکھ افراد میں سے 78 فیصد مرد جبکہ 22 فیصد خواتین ہیں منشیات کے عادی افراد کو نہ صرف نظر انداز کیا جاتا ہے بلکہ بدقسمتی سے کسی توجہ کا مستحق نہیں سمجھا جاتا۔ منشیات کے عادی افراد کو بے چارگی اور کسمپرسی کی حالت میں مرنے کیلئے چھوڑ دیا جائے تو یہ ظلم کے مترادف ہوگا۔ منشیات کی عادت کا شکار لوگ نفرت سے زیادہ ہمدردی کے مستحق ہیں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ منشیات کا خاتمہ ایک چیلنج ہے جس سے پورے معاشرے کو مل کر لڑنا ہو گا بلوچستان کی صوبائی حکومت نے منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے ایک جدید ادارے کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے جسے جلد قابل عمل بنایا جائے گا بلوچستان میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال ہوگا جہاں نشے کے عادی افراد کو معیاری علاج معالجے کی سہولتیں میسر آئیں گی۔

Recent Posts

ایف بی آر کا ٹیکس چوری کیخلاف بڑی کارروائیوں کا منصوبہ تیار، بھاری جرمانے کی تجویز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 6 بڑی کارروائیوں کا منصوبہ…

2 mins ago

ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام بند ہونے کی شکایات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے پاکستانی صارفین نے ہفتے…

10 mins ago

ملک بھر میں میڈیکل کالجز اور جامعات میں داخلے کیلئے ایم بی بی ایس اوربی ڈی ایس ٹیسٹ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر کے میڈیکل کالجز اور جامعات کے ایم بی بی ایس…

17 mins ago

بلوچستان میں 5 ہزار والدین کا بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 5 ہزار والدین نے بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے…

31 mins ago

سری لنکا میں معاشی بحران کے بعد پہلے صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سری لنکا میں 2022 کے بدترین معاشی بحران کے بعد پہلے صدارتی…

36 mins ago

نوجوان کرکٹر ہریرہ کی ہر فارمیٹ میں کامیاب بیٹر بننے کی خواہش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئنز کپ میں شریک ٹیم ڈولفنز کے نوجوان بیٹر محمد ہریرہ کا…

43 mins ago