قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول ، ڈیزل کی فروخت میں 20 فیصد تک کمی ریکارڈ

لاہور(قدرت روزنامہ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں 20 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے .

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل حکام نے پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں 20 فیصد تک کمی کی تصدیق کی ہے تاہم باضابطہ طور پر اس کی وجہ سے بتاتے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ قیمتیں بڑھنے سے کھپت میں کمی آئی ہے .

حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی یومیہ کھپت 25 ہزار میٹرک ٹن سے کم ہوکر 20 ہزار میٹرک ٹن جبکہ ڈیزل کی یومیہ کھپت میں بھی 5 ہزار میٹرک ٹن کمی آئی ہے . یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ قیمتوں میں متوقع اضافہ کے باعث لوگوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی بھی کرلی تھی اور یہ بھی ایک وجہ ہو سکتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں