حکومت نے معیشت کیلئے سخت فیصلے کیے ، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت نے معیشت کیلئے سخت فیصلے کیے ہیں اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے،آئی ایم ایف سے متعلق معاملہ چند دنوں میں حل ہو جائیگا ،جس سے ملک کو درست سمت پر لانے میں مدد ملے گی۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے متعلق معاملہ چند دنوں میں حل ہو جائے گا جس سے ملک کو درست سمت پر لانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف کی سطح کا معاہدہ بھی اگلے ہفتے متوقع ہے اور حکومت نے بین الاقوامی قرض دہندہ سے اپنے قرض کو 6 ارب ڈالر سے بڑھا کر 8 ارب ڈالر کرنے اور مدت میں 4 سال تک توسیع کی درخواست بھی کی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے کاکہا، یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو کم نرخوں پر پیٹرول فراہم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ ایک وسیع پیمانے پر غلط تاثر ہے کہ ٹیکسوں سے مہنگائی بڑھتی ہے، یہ بھی کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ غریب لوگ مہنگائی سے متاثر نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے بچوں کی کمپنیوں پر بھی ٹیکس عائد کیا اور بطور وزیر خزانہ وہ خود بھی ٹیکس جمع کرانے کے اسی عمل سے گزر رہے ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت توانائی اور پٹرولیم مصنوعات کی کھپت پر اپنے اخراجات کو کم کرنے کی بھی کوشش کر رہی ہے۔مزید برآں توانائی اور پٹرولیم مصنوعات سے متعلق متعلقہ پالیسی کو جلد نافذ کیا جائے گا۔انہوں نے یہ عزم بھی کیا کہ اگر عالمی منڈی میں پٹرولیم کی قیمتیں کم ہوتی ہیں تو انہیں کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی…

16 mins ago

سرکاری ملازم کی بیوہ کو ملنے والی نوکری دوسری شادی پر ختم نہیں ہوسکتی: لاہور ہائیکورٹ

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور ہائیکورٹ نے دوسری شادی کے بعد بیوہ کو سرکاری نوکری سے…

20 mins ago

ملک کو آگے بڑھانا ہے تو فوج اور عدلیہ کو آئینی حدود میں رہنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

ساہیوال (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر ملک کو…

25 mins ago

سپریم کورٹ بار کا پریکٹس پروسیجر صدارتی ترمیمی آرڈیننس پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پریکٹس پروسیجر صدارتی ترمیی آرڈیننس پر…

26 mins ago

فلم ‘ویر زارا’ دوبارہ ریلیز کے بعد 100 کروڑ کلب میں شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) ماضی کی سُپر ہٹ رومانوی فلم ‘ویر زارا’ 20 سال بعد دوبارہ ریلیز…

38 mins ago

عالیہ بھٹ کس بیماری کا شکار ہیں؟ اداکارہ کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک ایسی…

42 mins ago