معاہدے پر قائم ہیں، ایم کیو ایم کو جانے نہیں دیں گے

کراچی (قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ انتخابات میں مخالفین کا اتحاد پاش پاش ہو گیا . پیپلزپارٹی نے ریکارڈ کامیابی حاصل کرلی .

شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کو عبرتناک شکست دیں . مخالفین نے جتنے بھی اتحاد بنائے وہ تمام پاش پاش ہو گئے .
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان بتائے کن کن پولنگ اسٹیشنز پر دھاندلی ہوئی . ان پر دوبارہ پولنگ کروا لیتے ہیں . دو چار واقعات کو بنیاد بنا کر پورے انتخابی عمل کو دھاندلی زیادہ نہیں قرار دیا جاسکتا . شرجیل میمن نے کہا کہ لاڑکانہ میں تاریخی فتح کے بعد میئر ،ڈسٹرکٹ کونسل کا چیئرمین پی پی کا ہوگا . ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر قائم ہے .

ہم ایم کیو ایم کو منا لیں گے . شرجیل میمن نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم کہتی ہے کہ وہ حکومت چھوڑ کر جائے گی تو ہم ان کو جانے نہیں دیں گے . خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے معاہدوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر ایم کیو ایم نئے سیاسی فیصلے کا سوچنے لگی ، متحدہ کے رہنماء وسیم اختر کہتے ہیں کہ نئے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ بن گئے سب مزے سے بیٹھے ہیں‘ جو معاہدہ ہوا اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہورہی‘ صورت حال بہتر نہ ہوئی تو اپنے فیصلے کریں گے .
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہمارے 7 ووٹ تھے، ہم پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد سے الگ ہوکر اس وقت کی اپوزیشن کے ساتھ گئے تو نئی حکومت بن گئی ، نئے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ بن گئے اور سب مزے سے بیٹھے ہیں مگر جو معاہدہ ہوا ہے اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہورہی . وسیم اختر نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے ہمارا معاہدہ موجود ہے ، ہمیں آصف زرداری اور بلاول کی بات پر آج بھی اعتماد ہے، آصف زرداری سے درخواست ہے کہ اس مسودے کو اسمبلی میں لایا جائے، مسودے کو اسمبلی سے منظور کروا کر اس کو قانونی شکل دی جائے .

. .
Ad
متعلقہ خبریں